جن مدارس میں نہیں گایا گیا قومی ترانہ ان کے خلاف این ایس اے کے تحت یوگی حکومت کرسکتی ہے کارروائی

یوم آزادی پر جن مدارس میں قومی ترانہ نہیں گایاگیا اور ثقافتی پروگراموں کی ویڈیوگرافی نہیں کرائی گئی، ان مدارس کے خلاف سخت کارروائی ہو سکتی ہے۔

Aug 16, 2017 09:04 PM IST | Updated on: Aug 16, 2017 09:04 PM IST

بریلی : یوم آزادی پر جن مدارس میں قومی ترانہ نہیں گایاگیا اور ثقافتی پروگراموں کی ویڈیوگرافی نہیں کرائی گئی، ان مدارس کے خلاف سخت کارروائی ہو سکتی ہے۔ یوگی حکومت کی طرف سے جاری فرمان کو نہ ماننے والے مدارس پر نیشنل سیکورٹی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت کارروائی کی جاسکتی ہے۔

یہ کہا جا رہا ہے کہ حکومت کا یہ حکم تقریبا 150 مدارس نے تسلیم نہیں کیا ہے، جس کی شکایت ملنے پر بریلی کے ڈویزنل کمشنر ڈاکٹر پی وی جگن موہن کا کہنا ہے کہ اگر الزامات صحیح پائے گئے تو ان مدارس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

جن مدارس میں نہیں گایا گیا قومی ترانہ ان کے خلاف این ایس اے کے تحت یوگی حکومت کرسکتی ہے کارروائی

ای ٹی وی کے ساتھ فون پر ہوئی بات چیت میں ڈویزنل کمشنر نے کہا کہ جہاں قومی ترانہ نہیں گانے ثبوت ملیں گے، ان مدارس سے وابستہ لوگوں کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ این ایس اے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شکایت کنندگان کو اس سلسلے میں ایک ثبوت پیش کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ اگر جانچ میں قومی ترانہ نہیں گائے جانے کی تصدیق ہوئی اور مدرسہ انتظامیہ تحریری طور پر یہ اعتراف کرتا ہے تو ہم ان کے خلاف کیس درج کریں گے۔ اگر پختہ ثبوت ملے تو ہم ایسے لوگوں کے خلاف پروینشن آف نیشنل آنر ایکٹ اور نیشنل سیکورٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کر سکتے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز