ملک کی 16 ریاستوں میں 50 ہزار مدارس اساتذہ کو دو سالوں سے نہیں مل رہی تنخواہ ، نوکری چھوڑنے پر مجبور

مرکزی اسکیم کے تحت رجسٹرڈ مدارس میں زیر ملازمت 50 ہزار اساتذہ کو تنخواہ نہیں مل رہی ہے ، جس کی وجہ سے اساتذہ کو اب نوکری چھوڑنی پڑ رہی ہے۔

Dec 25, 2017 07:22 PM IST | Updated on: Dec 25, 2017 07:22 PM IST

نئی دہلی : مرکزی اسکیم کے تحت رجسٹرڈ مدارس میں زیر ملازمت 50 ہزار اساتذہ کو تنخواہ نہیں مل رہی ہے ، جس کی وجہ سے اساتذہ کو اب نوکری چھوڑنی پڑ رہی ہے۔ مودی حکومت گزشتہ دو سالوں سے مختص فنڈ جاری نہیں کررہی ہے ، جس کی وجہ سے ملک کی 16 ریاستوں کے مدارس متاثر ہوئے ہیں۔ ان ریاستوں میں مدارس میں معیاری تعلیم مہیا کرنے والی مرکزی اسکیم ایس پی کیو ای ایم ) کے تحت اساتذہ کی تقرری کی گئی تھی۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اس اسکیم کے تحت گریجویٹ اساتذہ کو چھ ہزار روپے اور پوسٹ گریجویٹ اساتذہ کو 12 ہزار روپے کی ادائیگی مرکزی حکومت کی جانب سے کی جاتی ہے ۔ یہ رقم ان کی مجموعی تنخواہ کا بالترتیب 75 اور 80 فیصد ہے ۔ باقی ماندہ رقم کی ادائیگی متعلقہ ریاستی حکومتیں کرتی ہیں ۔ ایسے میں مرکزسے فنڈ نہیں ملنے کی وجہ سے اس اسکیم کے تحت آنے والے مدارس میں اساتذہ وک تنخواہیں نہیں مل پارہی ہیں۔

ملک کی 16 ریاستوں میں 50 ہزار مدارس اساتذہ کو دو سالوں سے نہیں مل رہی تنخواہ ، نوکری چھوڑنے پر مجبور

اکھل بھارتیہ مدرسہ آدھونیکی کرن سکشا سنگھ کے صدر مسلم رضا خان کے مطابق ہندوستان میں مجموعی طور پر 18 ہزار مدارس ہیں ، جن میں نصف سے زائد صرف اترپردیش میں ہی ہیں ، یہاں تقریبا 25 ہزار استاتذہ ہیں ۔ 16 ریاستوں کے مدارس کے اساتذہ کو مرکزی اسکیم کے تحت ملنے والی رقم کی گزشتہ دو سالوں سے ادائیگی نہیں ہوئی ، کچھ ریاستوں میں تو تین تین سال سے انہیں تنخواہ نہیں ملی ہے ، اس لئے ہم لوگ آٹھ جنوری کو لکھنو میں مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اترپردیش مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار راہل گپتا نے بھی مرکزی فنڈ کی ادائیگی نہیں ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے سال 2016-17 کیلئے 296.31 کروڑ روپے جاری نہیں کئے جبکہ سال 2017-18 کیلئے بھی ابھی تک کوئی امدادی رقم مہیا نہیں کرائی گئی ہے۔ خیال رہے کہ مدارس میں اچھی تعلیم مہیا کرانے کے مقصد سے 2008-09 میں خصوصی اسکیم بنائی گئی تھی ۔ اس کے تحت اساتذہ کی تنخواہ کو اہم حصہ مرکز کی جانب سے دیا جاتا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز