کالندی کنج ڈپو میں دیوار سے جا ٹکرائی ڈرائیور لیس میٹرو، وزیراعظم مودی کرنے والے تھے افتتاح

Dec 19, 2017 07:10 PM IST | Updated on: Dec 19, 2017 07:11 PM IST

نئی دہلی۔ دلی میں کالندی کنج ڈپو میں میٹرو ٹکرا گئی ہے۔ ڈپو کے اندر میٹرو دیوار سے جا ٹکرائی۔ تاہم، حادثے کے دوران میٹرو میں کوئی مسافر نہیں تھا۔ حکام کے مطابق، میٹرو ٹرین کا اگلا حصہ اور ڈپو کی چہار دیواری کا ایک حصہ تباہ ہو گیا۔

یہ ملک کی پہلی ڈرائیور لیس میٹرو ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 25 دسمبر کو بوٹینیکل گارڈن سے کالندی کنج کے درمیان اس میٹرو کا افتتاح کریں گے۔ دلی میٹرو ریل کارپوریشن کے ایک اہلکار (ڈی ایم آر سی) نے بتایا کہ یہ میٹرو ٹرین نئی مجینٹا لائن پر ٹرائل سے گزر رہی تھی۔ معاملہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

کالندی کنج ڈپو میں دیوار سے جا ٹکرائی ڈرائیور لیس میٹرو، وزیراعظم مودی کرنے والے تھے افتتاح

یہ ملک کی پہلی ڈرائیور لیس میٹرو ہے۔

اس میٹرو کا پچھلے ایک سال سے ٹرائل چل رہا تھا۔ گزشتہ ماہ میٹرو ریل سیفٹی کمشنر (سی ایم آر ایس) نے 12.64 کیلومیٹر والے اس سیکشن کو سیکورٹی سے متعلق منظوری دی تھی۔ یہ مارگ  بوٹینیکل گارڈن- جنک پوری ویسٹ (مجینٹا) لائن کا حصہ ہے۔

دلی۔ نوئیڈا کو نئی لائن سے جوڑنے والی اس مجینٹا لائن سے لاکھوں مسافروں کو فائدہ ہونے جا رہا ہے۔ اس لائن کے کھلنے سے نہ صرف لوگوں کو طویل مسافت طے کرنے سے راحت ملے گی بلکہ فاصلے کے لحاظ سے کرایہ بھی کم ہو گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز