Live Results Assembly Elections 2018

کرسمس پر شروع ہو گی مجینٹا لائن میٹرو، وزیراعظم کریں گے افتتاح

کرسمس کے روز وزیراعظم مودی کالکاجی سے بوٹینیکل گارڈن جانے والی مجینٹا لائن کا افتتاح کریں گے۔

Dec 19, 2017 06:28 PM IST | Updated on: Dec 19, 2017 06:28 PM IST

نئی دہلی۔ دلی والوں کے لئے ایک اچھی خبر ہے۔ 25 دسمبر کو وزیراعظم نریندر مودی دلی-نوئیڈا رہائشیوں کو میٹرو کا تحفہ دینے جا رہے ہیں۔ کرسمس کے روز وزیراعظم مودی کالکاجی سے بوٹینیکل گارڈن جانے والی مجینٹا لائن کا افتتاح کریں گے۔ اس دن سے لوگ نوئیڈا سے دہلی بغیر راجیو چوک جائے براہ راست سفر کر سکیں گے۔

دلی۔ نوئیڈا کو نئی لائن سے جوڑنے والی اس مجینٹا لائن سے لاکھوں مسافروں کو فائدہ ہونے جا رہا ہے۔ اس لائن کے کھلنے سے نہ صرف لوگوں کو طویل مسافت طے کرنے سے راحت ملے گی بلکہ فاصلے کے لحاظ سے کرایہ بھی کم ہو گا۔

کرسمس پر شروع ہو گی مجینٹا لائن میٹرو، وزیراعظم کریں گے افتتاح

دلی والوں کے لئے ایک اچھی خبر ہے۔ 25 دسمبر کو وزیراعظم نریندر مودی دلی-نوئیڈا رہائشیوں کو میٹرو کا تحفہ دینے جا رہے ہیں۔

Loading...

اس لائن کے شروع ہو جانے کے بعد نوئیڈا سے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ہوائی اڈے تک جانا آسان ہو جائے گا۔ لوگ صرف 40 منٹ میں ہوائی اڈے تک پہنچ سکتے ہیں۔ ابھی تک کالکاجی سے نوئیڈا آنے میں  50 روپئے لگتے تھے لیکن اب اس لائن پر 30 روپے لگیں گے۔ پہلے اس سفر میں 22 میٹرو اسٹیشن پڑتے تھے، لیکن اب صرف 9 اسٹیشن ہوں گے۔

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز