Live Results Assembly Elections 2018

اکھاڑہ پریشد سربراہ نریندر گری کا دعوی ، 6 دسمبر سے پہلے شروع ہوسکتا ہے رام مندر کی تعمیر کا کام

اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد کے سربراہ مہنت نریندر گری نے دعوی کیا ہے کہ اجودھیا میں عالی شان مندر کی تعمیر کا کام 6 دسمبر سے پہلے شروع ہوسکتا ہے ۔

Nov 13, 2017 01:47 PM IST | Updated on: Nov 13, 2017 01:47 PM IST

الہ آباد : اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد کے سربراہ مہنت نریندر گری نے دعوی کیا ہے کہ اجودھیا میں عالی شان مندر کی تعمیر کا کام 6 دسمبر سے پہلے شروع ہوسکتا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ نریندر گری نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ سبھی فریقوں سے بات چیت کے ذریعہ رام مندر کے حق میں جلد ہی کوئی مثبت نتیجہ سامنے آسکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شیعہ اور سنی وقف بورڈ کے سربراہ سے عام اتفاق رائے کو لے کر ان کی بات چیت ہوئی ۔ وہیں جلد ہی سبھی اہم فریقوں سے بات چیت کرکے مندر کی تعمیر کا فیصلہ عام اتفاق رائے سے ہوسکتا ہے۔ اس کیلئے اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد مسلسل سبھی فریقوں سے بات چیت کررہا ہے۔

اکھاڑہ پریشد سربراہ نریندر گری کا دعوی ، 6 دسمبر سے پہلے شروع ہوسکتا ہے رام مندر کی تعمیر کا کام

خیال رہے کہ الہ آباد کے باگھمبری مٹھ میں اترپردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی پہنچ رہے ہیں ، جہاں وہ اکھاڑہ پریشد کے سربراہ مہنت نریندر گری سے رام مندر کی تعمیر کو لے کر بات چیت کریں گے ۔ اکھاڑہ پریشد کے سربراہ مہنت نریندر گری کا کہنا ہے کہ سنی وقف بورڈ کی جانب سے بھی مثبت پہل کی جارہی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز