گاندھی جی کے بارے میں یہ 5 باتیں بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں!۔

Oct 02, 2017 10:20 AM IST | Updated on: Oct 02, 2017 10:47 AM IST

نئی دہلی۔ جب سے سوشل میڈیا آیا ہے حقیقی اور فرضی معلومات کے درمیان فرق کرنا پہلے کے مقابلے کافی مشکل ہو گیا ہے۔ فرضی نیوز اور چھیڑ چھاڑ کئے گئے فوٹیج نے سچ اور جھوٹ کے فرق کو دھندلا کر دیا ہے۔ آج گاندھی جینتی کے موقع پر ہم آپ کو ایسی 5 چیزوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو گاندھی جی سے جڑی ہوئی ہیں لیکن مکمل طور پر غلط ہیں۔

ڈانسنگ گاندھی

گاندھی جی کے بارے میں یہ 5 باتیں بالکل غلط  اور بے بنیاد ہیں!۔

آج گاندھی جینتی کے موقع پر ہم آپ کو ایسی 5 چیزوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو گاندھی جی سے جڑی ہوئی ہیں لیکن مکمل طور پر غلط ہیں۔

یہ ایک تصویر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شئیر کی جاتی ہے۔ اس تصویر میں گاندھی جیسا نظر آنے والا ایک شخص کسی لڑکی کے ساتھ رقص کرتا نظر آ رہا ہے۔ اصل میں یہ شخص گاندھی نہیں بلکہ کوئی آسٹریلوی اداکار تھا جو گاندھی کا گیٹ اپ بنا کر ایک فنڈ جمع کرنے والی پارٹی میں پہنچا ہوا تھا۔ یہ فوٹو پوری طرح فرضی ہے۔

ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل کی جاتی ہے جس میں گاندھی ایک لڑکی کے کافی قریب نظر آ رہے ہیں۔ بتا دیں کہ یہ اصل تصویر نہرو کے ساتھ ہے اور چھیڑ چھاڑ کر کے اس میں نہرو کی جگہ لڑکی کو جوڑ دیا گیا ہے۔

گاندھی نے نہیں کہیں یہ تین باتیں

گاندھی کے سب سے مشہور بیانات میں سے ایک-  'آنکھ کے بدلے آنکھ کی لڑائی پوری دنیا کو اندھا کر دے گی۔' کو گاندھی نے کبھی نہیں کہا تھا۔ تاریخ میں ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے جو یہ ثابت کر سکے کہ گاندھی نے یہ کہا تھا۔ حقیقت میں یہ بین کینگسلے کی فلم 'گاندھی' میں یہ ایک ڈائیلاگ تھا جسے گاندھی کا کہا ہوا مان لیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ، دنیا میں جو بدلاو چاہتے ہو وہ خود سے شروع کرو، یہ بات بھی گاندھی جی نے کہی ہے اس کا کوئی ثبوت نہیں۔

تیسری بات جو گاندھی کی نام پر تشہیر کی جاتی ہے یہ ہے کہ - ' ایسے جیو جیسے کل مرنا ہے'۔ بتا دیں  کہ گاندھی نے ایسا کبھی نہیں کہا تھا۔ انہوں نے پڑھائی کے تناظر میں ایسا ضرور کہا تھا کہ 'پڑھائی ایسی کرنی چاہئے جیسے کل زندگی کا آخری دن ہے'۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز