میں سلمان خان کو کشمیر سیاحت کا برانڈ امبیسڈربنانا چاہتی ہوں: محبوبہ مفتی

Mar 18, 2017 02:15 PM IST | Updated on: Mar 18, 2017 02:15 PM IST

سرینگر۔  جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ وہ کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان سے درخواست کریں گی۔ محترمہ مفتی نے کل ممبئی میں میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ انہوں نے وادی کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ہر کسی سے مدد مانگی ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اداکارہ عالیہ بھٹ سمیت کسی دیگر بالی ووڈ اداکار کو ریاستی سیاحت کا برانڈ امبیسڈربنانا چاہتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ انہیں موقع ملا تو وہ خان برادران میں سے کسی سے امبیسڈر بننے کی درخواست کریں گی۔

ایک سوال کے جواب میں محترمہ مفتی نے کہا کہ وہ ریاست میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سلمان خان کو منتخب کرنا پسند کریں گی۔ ریاست میں سیاسی صورتحال کنٹرول میں ہونے کا دعوی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست سیاحوں کے لئے مکمل طور پر محفوظ ہے۔ محترمہ مفتی ریاست میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ممبئی کے دورے پر تھیں۔ انہوں نے ریاست کے تینوں علاقوں پر اداکار سے ڈائریکٹر بنے عمران خان کی طرف سے فلمائی گئی فلم ’’سرغوشیاں‘‘کے ٹریلر لانچ میں بھی حصہ لیا اور ممبئی کے لوگوں سےاس سال کشمیر آنے کی اپیل کی۔

میں سلمان خان کو کشمیر سیاحت کا برانڈ امبیسڈربنانا چاہتی ہوں: محبوبہ مفتی

تصویر: یو این آئی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز