کیشو پرساد موریہ کی جگہ اب ڈاکٹر مہندرا ناتھ پانڈے اتر پردیش بی جے پی کے صدر منتخب

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے کو بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی)کے اترپردیش یونٹ کے نئے صدر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

Aug 31, 2017 07:48 PM IST | Updated on: Aug 31, 2017 07:48 PM IST

نئی دہلی : فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے کو بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی)کے اترپردیش یونٹ کے نئے صدر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔  اتر پردیش بی جے پی کے ریاستی صدر کیشو پرساد موریہ کی ریاست میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت میں نائب وزیر اعلی بنائے جانے کے بعد اس عہدے پر نئی تقرری ہونی تھی۔مسٹر موریہ پھول پور پارلیمانی حلقہ سے لوک سبھا کے رکن ہیں۔ پارٹی نے انہیں قانون ساز کونسل کا امیدوار نامزد کیا ہے اور وہ پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفی دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر پانڈے چندولی لوک سبھاسیٹ سے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔ 60 سالہ ڈاکٹر پانڈے نے کاشی ہندو یونیورسٹی سے صحافت میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کے بعد ہندی میں پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی ہے۔

کیشو پرساد موریہ کی جگہ اب ڈاکٹر مہندرا ناتھ پانڈے اتر پردیش بی جے پی کے صدر منتخب

اترپردیش بی جے پی کے نئے صدر مہندر ناتھ پانڈے

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز