ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے تینوں فون برآمد ، ہوٹل سے ہوگئے تھے چوری

Mar 19, 2017 05:09 PM IST | Updated on: Mar 19, 2017 05:09 PM IST

نئی دہلی : پولیس نے اتوار کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے تینوں موبائل فون برآمد کر لئے ہیں، جو دہلی کے ایک ہوٹل میں جمعہ کو لگی آگ کے دوران کھو گئے تھے۔ دھونی نے ایک روز قبل اپنے موبائل فون کھونے کی شکایت درج کرائی تھی۔ پولیس ڈپٹی کمشنر سریندر کمار نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ ایک فائر بریگیڈ کے ایک ملازم نے یہ جانے بغیر وہ فون نکال لئے تھے کہ وہ کس کے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ کو اس ہوٹل میں آگ لگ گئی تھی جہاں دھونی اور ان کی گھریلو جھارکھنڈ کرکٹ ٹیم کے باقی کھلاڑی ٹھہرے ہوئے تھے۔ آگ لگنے کے فوراً بعد دھونی اور باقی کھلاڑیوں کو وہاں سے صحیح سلامت باہر نکال لیا گیا تھا لیکن اس دوران تمام کھلاڑیوں کا سامان وہیں رہ گیا تھا اور ان کی کٹس کو بھی نقصان پہنچا تھا جس کی وجہ سے جھارکھنڈ اور بنگال ٹیموں کا وجے ہزارے سیمی فائنل مقابلہ بھی ایک دن ٹالنا پڑا تھا۔

ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے تینوں فون برآمد ، ہوٹل سے ہوگئے تھے چوری

پولیس نے بتایا کہ انہیں دھونی کی جانب سے شکایت ملی تھی کہ 17 مارچ کو جب وہ لابی میں باقی کھلاڑیوں کے ساتھ ناشتہ کر رہے تھے ، تب ان کے تین موبائل فون کمرے میں ہی چھوٹ گئے تھے اور آگ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر انہیں وہاں سے جانا پڑا تھا۔ اس کے بعد جب ان کا اسٹاف ہوٹل کے کمرے سے ان کا سامان لے جانے کے لیے پہنچا تو وہاں ان کے تینوں موبائل فون غائب تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز