Live Results Assembly Elections 2018

اس شخص کو گرمی میں لگتی ہے شدید سردی، اوڑھتا ہے 4 ـ 5 لحاف، اور ٹھنڈ میں لیٹتا ہے برف کی سلی پر

مہیندر گڑھ کے گاوں ڈیرولی میں ایک ایسا شخص ہے جس کے آگے موسم کی شدید گرمی کا کوئی اثر نہیں ہوتا ۔ ڈیرولی گاوں کا رہائشی سنتالال کسی اجوبہ سے کم نہیں ہے ۔

Jun 02, 2018 09:50 AM IST | Updated on: Jun 02, 2018 09:58 AM IST

مہیندر گڑھ کے گاوں ڈیرولی میں ایک ایسا شخص ہے جس کے آگے موسم کی شدید گرمی کا کوئی اثر نہیں ہوتا ۔ ڈیرولی گاوں کا رہائشی سنتالال کسی اجوبہ سے کم نہیں ہے ۔ سنتالال پوری ریاست میں بہث مباہثہ کا ایشو بنا ہوا ہے ۔ دلت خاندان سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ سنتا لال کو کوئی بیماری نہیں ہے ، یہاں تک کی اب تک انہیں کوئی بیماری ہوئی ہی نہیں۔ محقق بھی اس معاملہ میں ہار مان چکے ہیں۔

شدید گرمی  میں 4 سے 5لحاف اوڑھے رہتا ہے یہ شخص

اس شخص کو گرمی میں لگتی ہے شدید سردی، اوڑھتا ہے 4 ـ 5 لحاف، اور ٹھنڈ میں لیٹتا ہے برف کی سلی پر

Loading...

جمع کے روز ضلع کا درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہونچ گیا ، اور ایسے میں یہ شخص 4 سے 5 لحاف اپنے جسم پر لپیٹے ہوئے تھا ۔ علاوہ ازیں جب اس کو اور زیادہ ٹھنڈ لگتی ہے تو وہ آگ جلا کر سیکنا شروع کر دیتا ہے۔

گرمی میں لگتی ہے سردی، تو سردی میں لگتی ہے گرمی

جون کے اس موسم میں جہاں عام انسان کے پسینہ چھوٹ جاتے ہیں ، وہیں سنتالال ہے جسے پسینہ کی ایک بوند تک بھی نہیں آتی ہے ۔ سنتا لال ایسا اجوبہ ہے کہ اسے سردی کے موسم میں گرمی لگتی ہے اور گرمی کے موسم میں سردی۔

santalal

سردی میں برف کی سلی پر لیٹتا ہے سنتا لال

اس شخص کےآگے موسم بھی ہار مان لیتا ہے ۔ لیکن تھوڑا غور کیجئے جب حالت خراب کر دینے والی سردی ہوتی ہوتی ہے تو اس وقت یہ شخص برف کی سلی پر لیٹتا ہے ۔ صبح 5 بجے اٹھ کا تالاب میں نہاتا ہے اور سارا دن وہ پانی میں ہی رہتا ہے ۔

کیا ہے ڈاکٹروں کا کہنا

ڈپٹی سی ایم اور اشوک کمار نے کہا کہ سنتا لال کو کوئی بیماری نہیں ہے ۔ اس کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے وہ صرف قدرت کی وجہ سے ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ذاتی طور پر سنتا لال کو جانتے ہیں ۔ ہو ہر سال اسپتال میں آتا ہے اور اسے کوئی بیماری نہیں ہے۔

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز