یو پی میں سلاٹر ہاؤس پر پابندی کے خلاف مجلس اتحاد المسلمین کا بھوک ہڑتال پر جانے کا اعلان

May 10, 2017 08:51 PM IST | Updated on: May 10, 2017 08:51 PM IST

الہ آباد : اترپردیش میں سلاٹر ہاؤس پر پابندی کے خلاف مجلس اتحاد المسلمین نے اب بھوک ہڑتال پر جانے کا اعلان کیا ہے ۔ ایم آئی ایم کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کو سلاٹر ہاؤس پر سے پابندی ہٹانے کے لئے 48 گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا ، لیکن حکومت نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا ہے ۔

گزشتہ دنوں الہ آباد ہائی کورٹ نے واضح طورپر ریاستی حکومت کوحکم دیا تھا کہ وہ تین ماہ کے اندرسلاٹر ہاؤس کو کھولنے کا انتظام کرے، لیکن ہائی کورٹ کے حکم کے با وجود ریاستی حکومت نے ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی بھی عملی قدم نہیں اٹھایا ہے۔ ریاستی حکومت کے اس اڑیل رویے کی وجہ سے مسلمانوں کی ناراضگی میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

یو پی میں سلاٹر ہاؤس پر پابندی کے خلاف مجلس اتحاد المسلمین کا بھوک ہڑتال پر جانے کا اعلان

یو پی میں سلاٹر ہاؤس پر پابندی کے خلاف مجلس اتحاد المسلمین نے بھی اب سخت رخ اختیار کیا ہے ۔ ایم آئی ایم نے الہ آباد میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ ایم آئی ایم کا کہنا تھا شعبان اور ماہ رمضان کے پیش نظر سلاٹر ہاؤس پر پابندی کو فوری طور سے ہٹایا جائے۔

ایم آئی ایم کا لزام ہے کہ سلاٹر ہاؤس کے معاملے میں ریاستی حکومت جان بوجھ پر مسلمانوں کو پریشان کر رہی ہے ۔ ایم آئی ایم نے ریاستی حکومت کی اس پابندی کے خلاف بھوک ہڑتال پر جانے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز