حز ب المجاہدین کمانڈر یاسین اٹو کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے جارہے یاسین ملک چاڈورہ میں گرفتار

Aug 14, 2017 08:22 PM IST | Updated on: Aug 14, 2017 08:35 PM IST

سری نگر: جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو پیر کے روز فرنٹ کے زونل آرگنائزر بشیر کشمیری کے ہمراہ اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ حزب المجاہدین کے آپریشنل کمانڈر یاسین ایتو المعروف محمود غزنوی کی نماز جنازہ اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کے لئے وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ میں ان کے گھر جارہے تھے۔

فرنٹ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مسٹر ملک کو ریاستی پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ سے وابستہ اہلکاروں نے چاڈورہ کے قریب روک لیا اور گرفتار کرکے چاڈورہ تھانے میں مقید کردیا ۔ انہوں نے بتایا ’اس سے قبل فرنٹ چیئرمین ایک وفد کے ہمراہ شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز گئے جہاں انہوں نے علیل بزرگ قائد سید علی شاہ گیلانی کی عیادت کی اور ان کی صحت کے بارے میں جان کاری حاصل کی‘۔ خیال رہے کہ یاسین ایتو کو اتوار کی صبح جنوبی ضلع شوپیان میں ایک مسلح تصادم کے دوران جاں بحق کیا گیا۔

حز ب المجاہدین کمانڈر یاسین اٹو کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے جارہے یاسین ملک چاڈورہ میں گرفتار

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز