لوک سبھا میں ملک ارجن كھڑگے نے کہا :  جھارکھنڈ اور مدھیہ پردیش بن گئے ہیں ماب لنچنگ کے سینٹر

لوک سبھا میں بھیڑ کے ذریعہ قتل پر منگل کو بحث کی گئی ۔ اس دوران کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

Jul 31, 2017 02:54 PM IST | Updated on: Jul 31, 2017 02:54 PM IST

نئی دہلی: لوک سبھا میں بھیڑ کے ذریعہ قتل پر منگل کو بحث کی گئی ۔ اس دوران کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی دو ریاستیں مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ بھیڑ کے ذریعہ قتل کا سینٹر بن چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اور مکمل ایوان اس طرح کے واقعات تردید کرتے ہیں۔ پورے ملک میں خوف اور دہشت کا ماحول ہے۔ پوری دنیا میں ہندوستان کی شبیہ خراب ہو رہی ہے۔ ملک بھر بھیڑ کے ذریعہ قتل کا سلسلہ نہیں تھم رہا ہے، جو بھی کوئی مارا جا رہا ہے، خواہ وہ مذہب کے نام پر ہو یا گئو کشی کے نام پر، اسے لے کر غصہ کا ماحول ہے۔

ملکاارجن کھڑگے نے مزید کہا کہ معصوم لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے۔ اس ملک کے ہر شہری کو جینے کا حق ہے۔ ملک میں این ڈی اے حکومت کے بعد سے اس طرح کے واقعات ہو رہے ہیں۔ ایسا براہ راست یا بالواسطہ طور پر حکومت کی طرف سے بھی ہو رہا ہے۔ ایسے واقعات پر وزیر اعظم کچھ نہیں کہتے ہیں۔ ہم تو ایوان میں روز آتے ہیں اور وزیر اعظم مودی تو اماوس کو ایک بار شکل دکھا کر چلے جاتے ہیں۔ 70 سال میں ایسے واقعات کبھی نہیں ہوئے۔

لوک سبھا میں ملک ارجن كھڑگے نے کہا :  جھارکھنڈ اور مدھیہ پردیش بن گئے ہیں ماب لنچنگ کے سینٹر

photo : lstv

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ گئوركشا کے نام پر تشدد ناقابل برداشت ہے، مگرایسے لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں ہو رہی ہے۔ کتنے لوگوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں حکومت ہے یا نہیں، قانون ہے یا نہیں۔ گئو کشی کو لے کر جگہ جگہ قانون بن چکے ہیں لیکن پھر بھی تمام طرح کے واقعات ہو رہی ہیں ، جس کا خلاصہ ہونا ہی چاہئے۔

کھڑگے نے وزیر اعظم مودی پر بھی نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم جب اپنے من کی بات کرتے ہیں تو ان کو ایوان میں زیادہ آنا چاہئے۔ مذہب، گائے اور گئوركشا کے نام پر ایسے واقعات کسی ملک میں نہیں ہوئے ، جو اس ملک میں ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے من کی بات کی لیکن اس مسئلے پر کچھ نہیں کہا۔ کھڑگے نے کہا کہ جھارکھنڈ اور مدھیہ پردیش ماب لنچنگ کا سینٹر بن گئے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز