Live Results Assembly Elections 2018

طیارہ کو بم سے بڑانے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار، احمد آباد میں ایمرجنسی لینڈنگ

ممبئی سے دہلی آرہے جیٹ ایئرویز کے ایک طیارہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد آج ہنگامی حالات میں احمد آباد ہوائی اڈے پر اتارنا پڑا۔

Oct 30, 2017 06:41 PM IST | Updated on: Oct 30, 2017 06:41 PM IST

نئی دہلی/احمد آباد : ممبئی سے دہلی آرہے جیٹ ایئرویز کے ایک طیارہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد آج ہنگامی حالات میں احمد آباد ہوائی اڈے پر اتارنا پڑا۔  تاہم بعد میں تفتیش کے بعد دھمکی دینے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔ گرفتار شخص کی شناخت برجو پرساد سلا کے طور پر کی گئی ہے ۔

طیارہ میں عملہ کے اراکین سمیت 122لوگ سوار تھے۔ شہری ہوابازی کے وزیر اشوک گجپتی راجو نے کہاکہ اس دھمکی آمیز خط کے لئے ذمہ دار شخص کی پہچان کرلی گئی ہے۔ انہوں نے اس کا نام ’نو فلائی فہرست‘ میں ڈالنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔ مسٹر راجو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’مجھے بتایا گیا ہے کہ جیٹ اےئرویز کی پرواز نمبر 339(دہلی ۔ممبئی) کے آج صبح احمد آباد میں اترنے کے واقعہ کے ذمہ دار شخص کی شناخت ہوگئی ہے۔ میں نے اس شخص کے خلاف دیگر قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ طیارہ خدمات کمپنیوں سے اس کا نام فوری طورپر ’نو فلائی فہرست‘ میں ڈالنے کا مشورہ دیا ہے۔

طیارہ کو بم سے بڑانے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار، احمد آباد میں ایمرجنسی لینڈنگ

ذرائع کے مطابق طیارہ کے ٹوئلیٹ میں ملے اس خط میں لکھا گیا تھا’پرواز نمبر 9ڈبلیو339میں اغواکار ہیں اور طیارہ کو اتارنے کی بجائے سیدھے پاک مقبوضہ کشمیر لے جایا جائے۔ طیارہ میں 12اغواکار ہیں اور اگر لینڈنگ کی کوشش کی تو صرف مرنے والوں کی چیخ سنائی دے گی‘۔ دھمکی ہندی اور اردو دونوں میں لکھی گئی تھی۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز