نائب وزیر اعلی کے ضلع میں 6 ماہ کی بھانجی کی لاش 10 کلومیٹر سائیکل سے لے گیا شخص

Jun 14, 2017 10:56 AM IST | Updated on: Jun 14, 2017 10:56 AM IST

لکھنئو۔ یوپی کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کے ضلع کوشامبی میں ایک بار پھر انسانیت کو شرمسار کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ ضلع اسپتال کی ایسی کرتوت کے ساتھ منسلک ہے، جس میں ایک ماما کو اپنی 6 ماہ کی معصوم بھانجی کی لاش کو سائیکل سے کندھے پر رکھ کر 10 کلومیٹر لے جانا پڑا۔ اس واقعہ پر کوشامبی کے چیف میڈیکل افسر کا کہنا ہے کہ انہیں معلومات نہیں ہے۔ معاملہ میں ضلع اسپتال کے سی ایم ایس سے جواب طلب کیا جائے گا۔ معلومات کے مطابق برج موہن کے جیجا اننت کمار اجرت کر اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پالتا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے اس کی 6 ماہ کی معصوم بیٹی پونم کو قے اور اسہال کی شکایت تھی۔

سالا برج موہن اسے ہسپتال میں لے کر پہنچا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ جس کے بعد برج موہن اپنی بھانجی کی لاش کو 10 کلومیٹر دور گاؤں ملاک سدی لے جانے کے لئے ضلع اسپتال کے ڈاکٹروں سے ایمبولینس کی بھیک مانگتا رہا۔ لیکن کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔ آخر کار سرکاری گاڑی نہ ملنے پر برج موہن کو سائیکل پر ہی مردہ بھانجی کی لاش لے کر گھر کے لئے نکلنا پڑا۔

نائب وزیر اعلی کے ضلع میں 6 ماہ کی بھانجی کی لاش 10 کلومیٹر سائیکل سے لے گیا شخص

پورے راستے وہ اپنی بھانجی کی لاش کندھے پر لئے سائیکل کا پینڈل مارتا گھر پہنچا۔ برج موہن کی حکومت سے اب ایک ہی فریاد ہے کہ اس کے ساتھ ضلع ہسپتال کے ڈاکٹروں نے جو کیا، وہ اب دوسرے کسی اور کے ساتھ نہ ہو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز