Live Results Assembly Elections 2018

پندرہ سالوں سے لنچ اور ڈنر میں کھا رہا ہے مٹی اور چونا، ڈاکٹرز بھی حیران

گزشتہ پندرہ برسوں سے فی دن 3 سے 4 کلو مٹی اور 100 گرام چونا کھانے والے جونپور ضلع کے شاہ گنج تحصیل علاقے کے کریم پور بند گاؤں کے رہائشی برساتو ورما آج بھی تندرست ہیں۔

May 30, 2018 01:48 PM IST | Updated on: May 30, 2018 01:48 PM IST

آپ نے کھانے کے شوقین تو بہت دیکھے ہوں گے، لیکن ہم آپ کو ایک ایسے عجیب شخص کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جس کی پسند سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ جی ہاں، جونپور کا ایک شخص گزشتہ پندرہ سالوں سے ہر دن مٹی کے ساتھ چونا کھاتا چلا آ رہا ہے۔ اس کے باوجود وہ بالکل صحت مند ہے۔

جونپور ضلع کے شاہ گنج تحصیل علاقے کے کریم پور بند گاؤں کے رہائشی برساتو ورما کی عمر 60 سال ہے۔ برساتو ورما گزشتہ 15-16 سالوں سے لوگوں کے درمیان بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔ گزشتہ پندرہ برسوں سے فی دن 3 سے 4 کلو مٹی اور 100 گرام چونا کھانے والے برساتو آج بھی تندرست ہیں۔

پندرہ سالوں سے لنچ اور ڈنر میں کھا رہا ہے مٹی اور چونا، ڈاکٹرز بھی حیران

برساتو کی مانیں تو ایک بار اسے دمہ کی بیماری ہوئی تھی۔

Loading...

برساتو کی مانیں تو ایک بار اسے دمہ کی بیماری ہوئی تھی۔ دہلی میں علاج کرانے کے بعد بھی ٹھیک نہیں ہوا۔ اس کے بعد وہ دہلی سے واپس اپنے گاوں آ گئے۔ اسے اچانک مٹی کھانے کی خواہش ہوئی۔ تبھی سے وہ مٹی اور چونا کھانے لگا۔ اس کی دمہ کی بیماری بھی مکمل طور پر ٹھیک ہو گئی۔

مٹی اور چونا کھانے کی بات سن کر کوریا سے بھی لوگ اسے دیکھنے آ چکے ہیں اور اسے اعزاز سے بھی نواز چکے ہیں۔ اسے مٹی کھانا اچھا لگتا ہے اور اسے کوئی بیماری بھی نہیں ہے۔

مٹی کھانے والے برساتو کے بارے میں جب ہم نے آس پاس کے لوگوں سے پوچھا، تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اسے گزشتہ 15 سالوں سے مٹی اور چونا کھاتے دیکھ رہے ہیں۔ اسے کچھ بھی نہیں ہوتا وہ بالکل تندرست و توانا ہے۔ اس کے مٹی اور چونا کھانے سے ڈاکٹر بھی حیران ہیں۔

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز