مرکزی وزیر مینکا گاندھی کی اچانک طبیعت بگڑی ، ائيرلفٹ کرکے لایا جارہا ہے دہلی

Jun 02, 2017 04:03 PM IST | Updated on: Jun 02, 2017 04:03 PM IST

پیلی بھیت : دو روزہ دورے پر جمعہ کو پیلی بھیت پہنچی خواتین اور بہبود اطفال کی مرکزی وزیر مینکا گاندھی کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں ضلع اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق مینکا گاندھی کے گال بلیڈر میں پتھری کی دقت ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں دہلی منتقل کردیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہیں ائیر لفٹ کرکے دہلی لے جایا جائے گا۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم مسلسل ان کی جانچ کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مینکا گاندھی آج ہی پیلی بھیت کے دو روزہ دورے پر پہنچی تھیں۔ انہوں نے پہلے گاندھی آڈیٹوریم میں حکام کے ساتھ ملاقات کی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، اس کے بعد وہ دماغی بخار سے بچاؤ کے لئے خصوصی ٹیکہ مہم کا افتتاح کرنے کیلئے پہنچیں، اسی دوران ان کی طبیعت بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ان کی جانچ کی۔ فی الحال بہتر علاج کے لئے مینکا گاندھی کو دہلی ریفر کر دیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر مینکا گاندھی کی اچانک طبیعت بگڑی ، ائيرلفٹ کرکے لایا جارہا ہے دہلی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز