منی شنکر ائیر نے وزیر اعظم مودی کو کہا نیچ ، بعد میں مانگی معافی ، کانگریس نے کیا معطل

Dec 07, 2017 07:10 PM IST | Updated on: Dec 07, 2017 10:07 PM IST

نئی دہلی : کانگریس لیڈر منی شنکر اےئر نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’نیچ‘ لفظ کہے جانے پر مچے ہنگامہ پر صفائی دیتے ہوئے آج کہا کہ میری زبان ہندی نہیں ہے انہوں نے انگریزی کے ’لو‘ لفظ کا ترجمہ کیاتھا اور اس سے کوئی دیگر مطلب نکلتا ہے تو اس کے لئے وہ معافی مانگتے ہیں۔ مسٹر ایر نے آج مسٹر مودی کے لئے ’نیچ‘ اور ’غیرمہذب‘ الفاظ کا استعمال کیا تھا۔ وزیراعظم مودی نے سور ت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہیں ’نیچ‘ کہنے کو کانگریس کی مایوسی اور ’سلطنتی اور موگلی‘ ذہنیت کا مظہر قرار دیا۔ انہوں نے ریاست کے لوگوں سے وزیراعظم اور ’گجرات کے بیٹے‘ کے لئے ایسی غیرمہذب زبان کا استعمال کرنے کا انتقام الیکشن کے ذریعہ لینے اور کانگریس لیڈروں کے خلاف غیرمہذب الفاظ نہیں استعمال کرنے کی اپیل کی۔ بی جے پی نے بھی اس بیان پر کانگریس اور اس کے نائب صدر راہل گاندھی کو نشانہ بنایا۔

مسٹر اےئر کے تبصرہ سے مچے ہنگامہ پر مسٹر گاندھی کو خودسامنے آنے پڑا۔ انہوں نے مسٹر ایئر کے بیان سے عدم اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ اور کانگریس چاہتی ہے کہ اس کے لئے وہ معافی مانگیں۔ اس کے فوراََ بعد مسٹرایئر نے نامہ نگاروں سے کہاکہ وزیراعظم نے بابا صاحب امبیڈکر کے نام پر بنے مرکز کے افتتاح کے موقع پر کانگریس او رمسٹر گاندھی پر طنز کیوں کیا۔ وزیراعظم روزانہ ہمارے لیڈروں کے خلاف کچھ نہ کچھ بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں فریلانس کانگریسی ہوں۔ پارٹی میں کسی بھی عہدہ پر نہیں ہوں۔ پارٹی کا ترجمان نہیں ہوں، اس لئے وزیراعظم کو میں ان کی زبان میں جواب دے سکتا ہوں۔

منی شنکر ائیر نے وزیر اعظم مودی کو کہا نیچ ، بعد میں مانگی معافی ، کانگریس نے کیا معطل

اس طرف توجہ دلائے جانے پر کہ مسٹر گاندھی نے ان سے معافی مانگنے کے لئے کہا ہے مسٹر اےئر نے کہ اہ وہ مسٹر گاندھی سے ملاقات کریں گے اور جو ہدایت ملے گی اس پر عمل کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ وہ ہندی زبان نہیں جانتے ہیں اور انگریزی کے لفظ کا دل میں ترجمہ کرکے ہندی بولتے ہیں۔ انہوں نے ’نیچ ‘ لفظ کا استعمال انگریزی کے ’لو‘ لفظ کے لئے۔ اگر ان کے استعمال کئے گئے لفظ کا کوئی دیگر مطلب نکلتا ہے تو وہ اس کے لئے معذرت(معافی) چاہتے ہیں۔

مسٹر اےئر نے اس سے پہلے مسٹر مودی کے خلاف سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بہت نیچ قسم کے آدمی ہیں اور ان میں تہذیب نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر امبیڈکر کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے سب سے بڑا تعاون پنڈت جواہر لال نہرو کا رہا ہے اور مسٹر مودی ایسے خاندان کے بارے میں ’گندی سیاست‘ کررہے ہیں۔

کانگریس نے ابتدائی رکنیت سے کیا معطل

کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نازیباتبصرہ کرنے پر سینئرلیڈر منی شنکر ائیرکو آج پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے معطل کردیا اور انھیں وجہ بتاؤنوٹس جاری کیا ہے ۔ کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے آج رات ٹوئیٹ کرکے کہا کہ پارٹی نے مخالفین کے تئیں عزت واحترام کا جذبہ دکھاتے ہوئے مسٹرائیرکو معطل کردیاہے ۔انھوں نے سوال کیا کہ کبھی مودی بھی اس طرح ہمت دکھا سکتے ہیں ۔انھوں نے لکھا،’’یہی ہے کانگریس کی گاندھیائی قیادت اور مخالفین کے تئیں احترام کا جذبہ ۔ کانگریس پارٹی نے مسٹر ائیر کو وجہ بتاؤنوٹس جاری کرکے ابتدائی رکنیت سے معطل کردیا ہے ۔کیا مودی جی کبھی یہ ہمت دکھاپائیں گے‘‘۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز