میٹرو کے افتتاح میں کیجریوال کو نہ بلانا دہلی کے عوام کی توہین: منیش سسودیا

Dec 26, 2017 09:58 AM IST | Updated on: Dec 26, 2017 09:58 AM IST

نئی دہلی۔ دہلی میٹرو کے بڑھے کرایہ پر مرکزی حکومت کے ساتھ کھینچ تان کے بعد دہلی کے  وزیر اعلی اروند کجریوال نے ان کودہلی میٹرو ریل کی مجینٹا لائن کے افتتاح میں مدعو نہ کرنے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا لیکن دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے ٹویٹس ،ری ٹويٹ کرکے اپنے من کی بات ظاہر کی۔ مسٹر سسودیا نے ٹویٹ کیا’’دہلی میٹرو کے افتتاح میں دہلی کے وزیر اعلی کو مدعو نہ کرنا دہلی کے عوام کی توہین ہے۔ان کو ڈر تھا کہ کہیں کجریوال دہلی کے لوگوں کے لئے وزیر اعظم سے میٹرو کا کرایہ کم کرنے کا مطالبہ نہ کر دیں‘‘۔

دراصل، کل وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ نوئیڈا کے بوٹینكل گارڈن اسٹیشن سے نئی میٹرو مجینٹا لائن ریل کا افتتاح کیا۔ اس افتتاح میں کیجریوال کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ اس بارے میں جب رپورٹر نے کیجریوال سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ آج سیاست پر بات نہیں کریں گے اور کرسمس کی مبارکباد دے کر آگے بڑھ گئے۔ انہوں نے بعد میں اگرچہ مسٹر سسودیا کے ٹویٹ کوری ٹويٹ کرکے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

میٹرو کے افتتاح میں کیجریوال کو نہ بلانا دہلی کے عوام کی توہین: منیش سسودیا

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا: فائل فوٹو۔

اس بارے میں دہلی میٹرو کا کہنا ہے کہ یہ مکمل پروگرام اتر پردیش کی حکومت کا معاملہ تھا اوراس میں مہمانوں کے انتخاب پر اس کا کوئی لینا دینا نہیں تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز