کانگریس سینئر لیڈر منیش تیواری کی والدہ کا انتقال

Jan 14, 2018 06:51 PM IST | Updated on: Jan 14, 2018 06:51 PM IST

نئی دہلی : کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر منیش تیواری کی ماں پدم شری ڈاکٹر امرت تیواری کا کل رات انتقال ہوگیا۔ مسٹر تیواری کے قریبی ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ڈاکٹر تیواری کی آخری رسومات پیر کو چنڈی گڑھ میں ادا کی جائیں گی۔

کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سرجے والا نے ڈاکٹر تیواری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ’’منیش تیواری سےان کی ماں ڈاکٹر امرت تیواری کے انتقال پردلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ڈاکٹر امرت تیواری نے پی جی آئی چنڈی گڑھ کی ڈین،انڈین ڈینٹل کونسل کی چیئرمین اور چنڈی گڑھ میونسیپل کارپوریشن میں کونسلرکے طورپر ہمارے علاقے کی ترقی کےلئے غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں۔خدا ان کی آتما کو شانتی دے۔‘‘

کانگریس سینئر لیڈر منیش تیواری کی والدہ کا انتقال

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز