سرمائی اجلاس : منموہن سنگھ کے موضوع پر راجیہ سبھا کی کارروائی پھر ہنگامہ کی نذر ، 27 دسمبر تک ملتوی

سابق وزیراعظم من موہن سنگھ پر گجرات انتخابات کی تشہیر کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کے سلسلے میں جاری تعطل کی وجہ سے آج راجیہ سبھا کی کارروائی بدھ یعنی 27دسمبر تک کےلئے ملتوی کردی گئی۔

Dec 22, 2017 12:31 PM IST | Updated on: Dec 22, 2017 12:36 PM IST

نئی دہلی: سابق وزیراعظم من موہن سنگھ پر گجرات انتخابات کی تشہیر کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کے سلسلے میں جاری تعطل کی وجہ سے آج راجیہ سبھا کی کارروائی بدھ یعنی 27دسمبر تک کےلئے ملتوی کردی گئی۔ صبح ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر ضروری دستاویزات ایوان میں رکھے جانےکے بعد چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے وفقہ صفر شروع کرنے کی کوشش کی ،لیکن اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے خلاف کئے گئے تبصرے پر برقرار تعطل کو دور نہیں کیا گیا ہے۔

چیئرمین نے تعطل کو دور کرنےکےلئے ایک کمیٹی بنائی تھی جس کی اب تک صرف ایک میٹنگ ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک تعطل دور نہیں ہوجاتا ایوان کی کارروائی شروع نہیں کی جانی چاہئے۔کارروائی کم از کم دوپہر 2:30بجے تک ملتوی کی جانی چاہئے اور اس کے بعد اراکین کے غیر سرکاری کام کئے جانے چاہئے۔ اس پر پارلیمانی امور کے وزیرمملکت وجے گوئل نے کہا کہ تعطل دور کرنےکےلئے بنائی گئی کمیٹی کی اب تک دو تین میٹنگ ہوچکی ہیں اور تعطل کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس کے پیش نظر ایوان چلنے دیا جانا چاہئے کیونکہ تعطل کا کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا۔

سرمائی اجلاس : منموہن سنگھ کے موضوع پر راجیہ سبھا کی کارروائی پھر ہنگامہ کی نذر ، 27 دسمبر تک ملتوی

راجیہ سبھا میں کارروائی کی فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز