من کی بات پروگرام : وزیر اعظم مودی نے کہا : دماغ سے بھی ہٹنی چاہئے لال بتی

Apr 30, 2017 12:40 PM IST | Updated on: Apr 30, 2017 12:41 PM IST

نئی دہلی : وزیر اعظم مودی نے آج کہا کہ ' نئے بھارت میں وی آئی پی کلچر کے تحت كچھ خاص لوگوں کو اہمیت دینے کے بجائے اب ملک کا ہر شہری خاص ہے۔ مسٹر مودی نے آج یہاں ریڈیو پر نشر 'من کی بات پروگرام کے ذریعے ہم وطنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لال بتی وی آئی پی کلچر کی علامت بن گئی تھی اس کے تعلق سے لوگوں کے ذہنوں میں نفرت کا جذبہ گھر کر گیاتھا۔ اب یہ لال بتی تو چلی گئی ہے لیکن لوگوں کے دماغ میں انتہائی خاخ ہونے کا جو احساس پیداہو گیا ہے، وہ بھی پوری طرح سے ختم ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نئے ہندستان میں وی آئی پی کی جگہ اب (ای پی آئی) ایوری پرسن از امپورٹینٹ یعنی ہر شخص اہم ہے، کے کلچر کا فروغ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا، 'سوا سو کروڑ کی عظمت کو قبول کیجیے۔'

من کی بات پروگرام : وزیر اعظم مودی نے کہا : دماغ سے بھی ہٹنی چاہئے لال بتی

فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز