ہندوستان کی مانوشی چھلر کے سرپر سجا مس ورلڈ کا تاج

Nov 18, 2017 10:40 PM IST | Updated on: Nov 18, 2017 10:40 PM IST

نئی دہلی : ہریانہ کی مانوشي چھلر نے مس ​​ورلڈ 2017 کا تاج جیت کرانہوں نے اس باوقار خطاب 17 سال بعد ایک بار پھر ہندوستان کے نام کیا ہے۔مانوشی سے قبل 2000 میں پرینکا چوپڑا یہ خطاب جیتا تھا۔میڈیکل کی طالبہ 20 سالہ مانوشي نے چین کے سانیا شہر میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں دنیا کے 108 ممالک کی خوبصورت لڑکیوں کو پچھاڑکر یہ کامیابی حاصل کی۔ دہلی میں پیدا ہونے والی مانوشی کے ڈاکٹر والدین کے لئے یہ لمحہ ناقابل یقین تھا جب فاتح کے طور پران کے نام کا اعلان کیا گیا۔

مانوشی کو گزشتہ سال کی مس ​​ورلڈ پیورٹو ریکو کی اسٹیفنی ڈیل ویل نے حسینہ عالم کا تاج پہنایا۔ مس میکسیکو دوسرے مقام پر اور مس انگلینڈ تیسرے مقام پر رہیں ۔ فائنل راؤنڈ میں مانوشی سے پوچھا گیا تھا کہ کس پیشے میں سب سے زیادہ تنخواہ ملنی چاہئے اور کیوں؟ اس کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ ایک کو ’ماں‘ کو سب سے زیادہ تنخواہ ملنی چاہئے۔ مانوشی نے مزید کہا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ یہ ہمیشہ روپے میں ہی ہو، بلکہ یہ ’محبت‘ اور ’عزت‘ کی شکل میں بھی ہو سکتی ہے. ماں کو سب سے زیادہ عزت حاصل ملنی چاہئے۔ انہوں نے اپنی ماں کو اپنی سب سے بڑی موجب تحریک بتایا۔

ہندوستان کی مانوشی چھلر کے سرپر سجا مس ورلڈ کا تاج

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز