Live Results Assembly Elections 2018

مرکزی جمعیت اہل حدیث، ہند کی ریاض ایئرپورٹ حملہ کی مذمت، مولانا محمد الیاس سلفی کے انتقال پر اظہار رنج وغم

نئی دہلی۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند سے جاری ایک اخباری بیان کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے مملکت سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے ذریعہ ناکام میزائل حملہ کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے غیر انسانی عمل قرار دیا ہے۔

Nov 07, 2017 09:34 PM IST | Updated on: Nov 07, 2017 09:38 PM IST

نئی دہلی۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند سے جاری ایک اخباری بیان کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے مملکت سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے ذریعہ ناکام میزائل حملہ کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے غیر انسانی عمل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مملکت سعودی عرب کی قابل ستائش مساعی اور امن وانسانیت کی دشمن طاقتوں کی سرکوبی کی مہم کی عملی قیادت کی وجہ سے خطہ میں امن و انسانیت کے دشمن اپنا قافیہ تنگ ہوتے دیکھ کر بوکھلا سے گئے ہیں اورمارے بوکھلاہٹ کے مملکت سعودی عرب کے خلاف نہ صرف سازشیں کررہے ہیں بلکہ بلد امین سرزمین حرمین شریفین، وہاں کے پر امن شہری اور مختلف ممالک کے مسافر بھی ان سے محفوظ نہیں رہ گئے ہیں۔ وہ وقتا فوقتا اس طرح کے مذموم دہشت گردانہ حملے کرتے رہتے ہیں ۔ ریاض ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا یہ ناکام میزائل حملہ اسی ناپاک سلسلہ کی ایک مذموم کڑی ہے۔ مملکت سعودی عرب نے اس طرح کے بزدلانہ حملے کو جہاں ناکام بنایا ہے وہاں اس کے حوصلے بھی بلند اور قوت دو چند ہوئی ہے۔

امیر محترم نے اپنے بیان میں جنوب مشرقی امریکہ کے چرچ میں ایک مسلح شخص کے ذریعہ اندھا دھند فائرنگ کی مذمت کی ہے اور اسے غیر انسانی عمل قرار دیا ہے جس میں تقریبا ۲۷؍ افراد ہلاک اور ۳۰؍ افراد زخمی ہوئے ۔ امیر محترم نے مہلوکین کے ورثاء اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کی ہے۔ امیر محترم نے اپنے بیان میں جہاں اس طرح کے غلط عناصر کو کسی بھی سوسائٹی میں نہ پنپنے کی اپیل کی ہے وہاں متعلقہ حکومتوں سے ان پر کڑی نظر رکھنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ا س طرح کے دہشت گردانہ وغیر انسانی عمل انجام دینے کی کوئی جرأت نہ کرسکے۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث، ہند کی ریاض ایئرپورٹ حملہ کی مذمت، مولانا محمد الیاس سلفی کے انتقال پر اظہار رنج وغم

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی: فائل فوٹو۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی پریس ریلیز کے مطابق امیر محترم مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی، ناظم عمومی مولانا محمد ہارون سنابلی، ناظم مالیات الحاج وکیل پرویز ودیگر ذمہ داران و کارکنان نے جامعہ اسلامیہ سنابل نئی دہلی کے سینئر استاذ مولانا محمد الیاس سلفی کے انتقال پر گہرے رنج وافسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے پسماندگان اور جامعہ اسلامیہ سنابل کے ذمہ داران، اساتذہ اور طلباء کو قلبی تعزیت پیش کی ہے اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، ان کی خدمات کو قبول کرے، پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق بخشے اور جامعہ اسلامیہ سنابل کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے۔ آمین۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز