مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام 18 واں آل انڈیا مسابقہ حفظ و تجوید و تفسیر قرآن کریم 28-29 جولائی کو دہلی میں

Jul 12, 2018 08:42 PM IST | Updated on: Jul 12, 2018 09:07 PM IST

دہلی : مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام 28-29 جولائی 2018 کو اہل حدیث کمپلیکس اوکھلا، نئی دہلی میں منعقد ہونے والے اٹھارہواں دو روزہ آل انڈیا مسابقہ حفظ و تجوید و تفسیر قرآن کریم کے سلسلے میں مدارس اسلامیہ و جامعات میں کافی جوش و خروش پایا جارہا ہے اور پورے ملک سے پرُ کئے گئے فارم بڑی تعداد میں موصول ہورہے ہیں۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 25  جولائی 2018 مقرر کی گئی ہے۔ یہ جانکاری مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا محمد ہارون سنابلی نے اخبار کے نام جاری ایک بیان میںدی۔

انہوں نے کہا کہمرکزی جمعیت اہل حدیث ہند ہر سال آل انڈیا مسابقہ حفظ و تجوید و تفسیر قرآن کریم بڑے تزک واحتشام کے ساتھ منعقد کرتی ہے ۔ تاکہ مسلمانوں کے اندر قرآن کریم کی تلاوت، تجوید وحفظ اور اس کے معانی وتفسیر پر غور وتدبر کا شوق پیدا ہو، ان کی زندگی کو قرآنی تعلیمات سے ہم آہنگ ہو اور نئی نسل کے اندر مسابقتی ذوق بیدار ہو۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام 18 واں آل انڈیا مسابقہ حفظ و تجوید و تفسیر قرآن کریم 28-29 جولائی کو دہلی میں

فائل فوٹو

ناظم عمومی نے کہا کہ طلبہ کی آسانی کے لیے فون نمبر 011-23273407 پر بھی رجسٹریشن کی سہولت رکھی گئی ہے۔ مسابقہ میں شرکت کے متمنی طلباء اس نمبر پر بھی فون کر کے اپنا نام اور زمرہ مسابقہ درج کرا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس مسابقہ کے کل چھ زمرے ہیں ۔ پہلا زمرہ مکمل حفظ و تجوید قرآن کریم، دوسرا زمرہ حفظ و تجوید قرآن کریم بیس پارے، تیسرا زمرہ حفظ و تجوید قرآن کریم دس پارے، چوتھا زمرہ حفظ و تجوید قرآن کریم پانچ پارے ، پانچواں زمرہ ناظرہ قرآن کریم کامل اور چھٹا زمرہ ترجمہ و تفسیر قرآن کریم کا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز