یوپی حکومت کا اہم فیصلہ: شہیدوں کے وارثین کو اب چالیس لاکھ روپئے ملیں گے

Oct 21, 2017 12:52 PM IST | Updated on: Oct 21, 2017 12:52 PM IST

لکھنؤ۔ شہیدوں کے اعزاز میں اترپردیش حکومت نے اہم فیصلہ لیتے ہوئے ان کے وارثین کو ملنے والی راحتی امداد کی رقم کو دوگنا کرکے 40لاکھ روپے کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں پولیس میموریل ڈے پر منعقد پروگرام میں یہ اعلان کیا۔ مسٹر یوگی نے کہا کہ شہیدوں کے اعزاز میں جو بھی کیا جائے کم ہے لیکن ان کی سرکار نے شہیدوں کے لواحقین کو ملنے والی راحتی رقم کو دو گنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابھی شہیدوں کے گھر والوں کو مذکورہ مد میں 20لاکھ روپے ملتے تھے۔ انہوں نے پولیس ملازمین کے بھتوں وغیرہ میں اضافہ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ توصیفی اشاریوں کی تعداد 200 سے بڑھا کر 950کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ہی ہر سال 950پولیس اہلکاروں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ یہ اعزاز یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کے موقع پر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک پولیس اہلکار کو اس کی مدت کار میں زیادہ سے زیادہ تین بار اعزاز سے نوازا جائے گا۔

یوپی حکومت کا اہم فیصلہ: شہیدوں کے وارثین کو اب چالیس لاکھ روپئے ملیں گے

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ: فائل فوٹو۔

مسٹر یوگی نے پولیس اہلکاروں کو تغذیہ سےبھرپور کھانا اور ٹرانسپورٹ بھتہ کو بھی بڑھانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے بہادرانہ کاموں کو دیکھتے ہوئے 500سلور،300توصیفی سند گولڈ اور 150 گولڈن اعزاز دیئے جائیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز