جموں و کشمیر : مسلح تصادم میں جیش محمد سرغنہ مسعود اظہر کا بھتیجہ طلحہ رشید مارا گیا

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سلامتی دستوں اور دہشت گردوں کے مابین تصادم میں فوج کا ایک جوان شہید اور تین دہشت گرد مارے گئے۔

Nov 07, 2017 10:06 AM IST | Updated on: Nov 07, 2017 10:06 AM IST

سری نگر : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سلامتی دستوں اور دہشت گردوں کے مابین تصادم میں فوج کا ایک جوان شہید اور تین دہشت گرد مارے گئے۔ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے ، ان میں سے ایک جیش محمد سرغنہ مسعود اظہر کا بھتیجا طلحہ رشید بھی ہے  ۔ اس بات کی تصدیق خود جیش محمد کے ترجمان نے کی ہے ۔ دیگر دو دہشت گردوں کی شناخت محمد بھائی اور وسیم کے طور پر کی گئی ہے ۔

خیال رہے کہ پیر کو وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا تھا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر فوج، سنٹرل ریزرو پولیس فورس ، اور پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے ضلع کے کانڈی اگلار میں مشترکہ تلاشی کارروائی کی ۔ سلامتی دستہ کے جوان علاقہ کی طرف جارہے تھے اسی دوران وہاں چھپے دہشت گردوں نے خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ سلامتی دستوں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔

جموں و کشمیر : مسلح تصادم میں جیش محمد سرغنہ مسعود اظہر کا بھتیجہ طلحہ رشید مارا گیا

مسعود اظہر: فائل فوٹو

انہوں نے بتایا کہ تصادم میں فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا اور تین دہشت گرد مارے گئے۔ تصادم کی جگہ سے دو اے کے 47رائفل اور ایک پستول برآمد ہوئی ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز