ہماچل پردیش : منڈی میں بھیانک لینڈ سلائڈ ، اب تک پانچ افراد کی موت ، 45 کے ملبہ میں دبے ہونے کا خدشہ

Aug 13, 2017 10:49 AM IST | Updated on: Aug 13, 2017 10:49 AM IST

منڈی:  ہماچل پردیش  کے منڈی میں ایک بھیانک ساںحہ پیش آیا ہے ۔ منڈی کے پدھر میں لینڈ سلائڈ کی وجہ سے اب پانچ لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ دیر رات ایک بجے یہ واقعہ پیش آیا ۔ پدھر ضلع ہیڈکوارٹر سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔

پدھر سب ڈویژن کے كوٹ روپی کے نزدیک یہ واقعہ پیش آیا ۔ دو بسوں ، ایک جیپ اور ایک موٹر سائیکل کے زد میں آنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ 40-50 لوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔ ڈی سی منڈی سندیپ قدم ریسکیو ٹیم کے ساتھ جائے واقعہ پر پہنچے ہوئے ہیں ۔

ہماچل پردیش : منڈی میں بھیانک لینڈ سلائڈ ، اب تک پانچ افراد کی موت ، 45 کے ملبہ میں دبے ہونے کا خدشہ

ایک بس کے اوپر سے ملبہ ہٹایا جا چکا ہے ، جبکہ دوسری بس تقریبا 800 میٹر گہری کھائی میں گری ہوئی ہے ۔ سرکاری طور پر اب تک 5 لاشوں کو ملبے سے نکالے جانے کی تصدیق کی جاچکی ہے ۔ 6 زخمی مسافروں کا پدھر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ امدادی اور ریسکیو آپریشن کے لئے فوج اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی بلائی گئی ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق ایک بس چمبا سے منالی جا رہی تھی ۔ این ایچ پر گاڑیوں کی نقل و حرکت پوری طور ٹھپ ہے ۔ وہیں منالی چندی گڑھ ہائی وے کو احتیاطا بند کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز