متھرا : ورنداون میں خاتون کا اپنے بھاگوت آچاريہ شوہر پر جسمانی استحصال اور جسم فروشی کیلئے مجبور کرنے کا الزام

Nov 05, 2017 11:34 AM IST | Updated on: Nov 05, 2017 11:34 AM IST

متھرا : اترپردیش میں متھرا کے ورنداون تھانہ میں ایک خاتون نے اپنے بھاگوت آچاريہ شوہر پر جسمانی استحصال اور جسم فروشی کےلئے مجبور کرنے کا الزام لگاتے اس کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سوپنل ممگائی کے مطابق ورنداون میں اپنی ماں کے ساتھ رہ رہی خاتون کا الزام ہے کہ اس نے اپنے شوہر کی ’کارناموں‘ کی شکایت نوه جھيل پولیس سے کی لیکن اس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے ورنداون کوتوالی میں ملزم کے خلاف رپورٹ درج کرنے کا حکم دیا۔پولیس نے بلي پور رام نگر کالونی کا رہنے والا بھاگوت آچاريہ موہن بھاردواج کے خلاف ورنداون تھانے میں آئین ہند کی دفعہ 376/506/354 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

خاتون کا الزام ہے کہ اس کی بیوہ ماں اور بھاگوت آچاريہ بلي پور گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ اس کی ماں کی موہن بھاردواج سے ورنداون کی پریکرما میں ملاقات ہوئی تو موہن بھاردواج کا اس کے یہاں آنا جانا تھا۔ اس کا الزام ہے کہ ایک دن گھر میں اکیلا پاکر بھاگوت آچاريہ نے اس سے جسمانی تعلقا ت بنائے اور مجھے دھمکی دی کہ کسی سے شکایت کی تو ماری جاؤگی ۔اس کے بعد اس نے اس کے ساتھ کئی بار جسمانی تعلقات قائم کئے۔متاثرہ کا الزام ہے کہ جب اس نے پولیس میں ا س کی شکایت کرنے کی دھمکی دی تواس نے اس کے ساتھ شادی کر لی۔

متھرا : ورنداون میں خاتون کا اپنے بھاگوت آچاريہ شوہر پر جسمانی استحصال اور جسم فروشی کیلئے مجبور کرنے کا الزام

متاثرہ کا الزام ہے کہ شادی کے بعد ملزم شوہر نے اس سے کہا کہ دونوں مل کر پیسے كمائیں گے اور اسے جسم فروشی کرنے کو نہ صرف مجبور کیا بلکہ اسےکال گرل اور ہوٹل گرل لکھ کر فیس بک پر ڈال کر اسے وائرل کر دیا۔ الزام یہ بھی ہے کہ جب اس نے اس کی شکایت نوه جھيل پولیس سے کی تو کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ پولیس بھاگوت آچاريہ کی تلاش کر رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز