نماز پڑھ کر مسجد سے نکل رہے 70 سالہ یونس گولی مارکر قتل ، گاؤں میں کشیدگی ، کثیر تعداد میں پولیس تعینات

Jun 23, 2017 11:30 AM IST | Updated on: Jun 23, 2017 11:33 AM IST

مئو (یوپی) کے سرائے لکھنسی تھانہ علاقہ کے نصیر پور گاوں میں بدھ کو دیر رات اس وقت افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا جب موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں نے گاؤں کی مسجد سے نماز پڑھ کر نکل رہے ستر سالہ یونس کو گولی مار دی ۔ سنگین حالت میں انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی ۔ اس کے ساتھ ہی مسجد میں گوشت بھی پھینک دیا ۔ واقعہ کے بعد سے گاؤں میں کشیدگی کا ماحول ہے ۔ پولیس نے معاملہ کی جانچ شروع کر دی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ گاؤں میں کثیر تعداد میں پولیس فورس بھی تعینات کر کردی گئی ۔

اطلاعات کے مطابق یونس مسجد میں ہی رہتے ہیں ۔ بدھ کو جب وہ نماز پڑھ کر مسجد سے نکلے تو موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں نے انہیں گولی مار کر زخمی کر دیا ۔ ساتھ ہی کسی نامعلوم جانور کا گوشت بھی مسجد میں پھینک دیا ۔

نماز پڑھ کر مسجد سے نکل رہے 70 سالہ یونس گولی مارکر قتل ، گاؤں میں کشیدگی ، کثیر تعداد میں پولیس تعینات

علامتی تصویر

واقعہ کا پتہ چلتے ہی یونس کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا، گولی چلنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت ضلع کے سی او سٹی سمیت کئی تھانوں کی پولیس موقع پر پہونچ گئی ۔ پولیس کے سینئر حکام نے لوگوں سے امن کی اپیل کی ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک یادو نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار دو نوجوان آئے اور مسجد میں گوشت پھینک کر ایک شخص کو گولی مار دی ۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے ۔ ساتھ ہی یہاں پولیس فورس کو بھی تعینات کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز