بابا رام دیو کا بیان قرآن سے ناواقفیت پر مبنی: مولانا عبدالحمید نعمانی

Oct 04, 2017 09:27 AM IST | Updated on: Oct 04, 2017 09:27 AM IST

نئی دہلی۔  آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالحمید نعمانی نے یوگا گرو اور پتنجلی کے بانی بابارام دیو کے اس بیان کو قرآن سے ناواقفیت پر مبنی قرار دیا ہے ، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ قرآن میں علاج کے لیے گائے کا پیشاب استعمال کرنے کا ذکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابارام دیو ملک کا ایک مشہور و معروف نام اور ان کی ایک ذمہ دارانہ حیثیت ہے ، ان کے لیے ایسا غلط بیان، ذمہ داری کے احسا س کے خلاف ہے ۔ شریعت کے مطابق مسلم سماج میں یہ عام تصور ہے کہ حرام اورناپاک اشیا ء سے علاج صحیح نہیں ہے۔ ماہر حکیم کے مشورہ سے حرام شئی سے مجبوری یا اضطراری حالت میں وقتی طور سے علاج بالکل دوسری بات ہے ۔ لیکن قرآن سے اس کے جواز یا اجازت کا حوالہ سراسر ناواقفیت پر مبنی ہے۔

مولانا نعمانی نے یہ بھی کہا کہ صرف تجارت کی خاطر ہندو مسلم کا سوال اٹھانا صحیح نہیں ہے ۔ انہوں نے بابارام دیو سمیت دیگر حضرات کی بھی اس طرف توجہ مبذول کرائی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے صحیح جانکاری حاصل کیے بغیر اس طرح کے بیان سے گریز کریں۔

بابا رام دیو کا بیان قرآن سے ناواقفیت پر مبنی: مولانا عبدالحمید نعمانی

مولانا عبد الحمید نعمانی: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز