مانچسٹر ، فلپین اور جکارتہ میں دہشت گردانہ حملےغیر انسانی اور بزدلانہ عمل : مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی

May 27, 2017 09:33 AM IST | Updated on: May 27, 2017 09:33 AM IST

نئی دہلی : مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے اخبار کے نام جاری ایک بیان میں حالیہ دنوں برطانیہ کے مانچسٹر اور فلپین اور جکارتہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی پر زور مذمت کی ہے اور اسے غیر انسانی و بزدلانہ عمل قرار دیا ہے۔

ناظم عمومی نے کہا کہ ایسے وقت میں جب کہ رمضان المبارک اپنی رحمتوں اور بے پایا برکتوں اور امن و شانتی کے پیغام کے ساتھ سایہ فگن ہورہا ہے ، دنیا کے مختلف ملکوں میں دہشت گردانہ حملہ کر کے اسلام اور مسلمانوں کی شبیہ کو بگاڑنے اور ان کے امن میں خلل پیدا کرنے کی ناپاک کوششیں ہورہی ہیں۔ ایسے انسان دشمن عناصر دنیا کے کسی بھی خطے میں ہوسکتے ہیں ان کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

مانچسٹر ، فلپین اور جکارتہ میں دہشت گردانہ حملےغیر انسانی اور بزدلانہ عمل : مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی

ناظم عمومی نے ان دہشت گردانہ حملوں میں فوت شدگان کے اقارب و پسماندگان سے تعزیت کی ہے اور دہشت گردوں کے تعاقب میں حکومت وقت کے ساتھ تعاون کی تلقین کی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز