سیمانچل کے عظیم سپوت تسلیم الدین کی رحلت عظیم قومی وملی خسارہ : مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی

ناظم عمومی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ انہوں نے پچاس سال تک سرگرم سیاسی وسماجی زندگی گذاری جس کے دوران وہ ریاستی ومرکزی حکومت میںوزیررہتے ہوئے قوم وملت کی اہم خدمات انجام دیتے رہے۔

Sep 19, 2017 10:13 PM IST | Updated on: Sep 19, 2017 10:13 PM IST

دہلی: مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے اپنی ایک پریس ریلیز میں سیمانچل گاندھی کے لقب سے ملقب معروف سیاست داں ،ارریا سے ممبر پارلیمنٹ تسلیم الدین کی وفات پر اپنے دلی رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے ان کی وفات کو عظیم قومی وملی خسارہ قرار دیاہے۔ناظم عمومی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ انہوں نے پچاس سال تک سرگرم سیاسی وسماجی زندگی گذاری جس کے دوران وہ ریاستی ومرکزی حکومت میںوزیررہتے ہوئے قوم وملت کی اہم خدمات انجام دیتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ تسلیم الدین ایک نیک طینت انسان تھے اور اپنی عوامی خدمات کی وجہ سے ہرطبقے میں یکساں مقبول تھے۔ وہ ہمیشہ فلاح وبہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ بالخصوص علاقے کی معاشی تعلیمی پسماندگی دورکرنے اورامن پسندی اوربھائی چارہ کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کی۔ان کی وفات کی شکل میں قوم وملت نیز وطن عزیز نے ایک ایساانسانیت دوست اورہردلعزیزقائد کھودیاہے اورملک وملت ایسے عظیم خسارے سے دوچارہوئے ہیں جس کی تلافی بظاہر مشکل نظر آرہی ہے۔انہیں ان کی ملکی، ملی اور سماجی وانسانی خدمات کے لئے ہمیشہ یاد کیاجاتارہے گا۔ ناظم عمومی نے اپنے اخباری بیان میں سبھی پسماندگان ومتعلقین سے اظہار تعزیت کیاہے ۔

سیمانچل کے عظیم سپوت تسلیم الدین کی رحلت عظیم قومی وملی خسارہ : مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی

مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی ۔ فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز