عید الاضحی کے ایام میں امن و امان کو یقینی بنانے کی امیر جماعت مولانا سید جلال الدین عمری کی اپیل

وزیر داخلہ ، تمام وزرائے اعلیٰ اور بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو پچاس سے زیادہ خطوط لکھ کر عید الاضحی کے ایام میں امن و امان کو یقینی بنانے کی گزارش کی ہے۔

Aug 27, 2017 06:31 PM IST | Updated on: Aug 27, 2017 06:31 PM IST

نئی دہلی: آئندہ عید الاضحی کے موقع پر جماعت اسلامی ہند کے امیر مولانا سید جلال الدین عمری نے وزیر داخلہ ، تمام وزرائے اعلیٰ اور بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو پچاس سے زیادہ خطوط لکھ کر عید الاضحی کے ایام میں امن و امان کو یقینی بنانے کی گزارش کی ہے۔ مولانا نے وزرائے اعلیٰ اور سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ ملک کے کئی حصوں میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے ماحول کی وجہ سے عید کے لیے جانورں کی خریدو فروخت اور نقل و حمل پر رکاوٹ نہ آنے دیں ۔انتظامیہ اور پولس اس معاملے میں مسلمانوں کے ساتھ تعاون اور مدد کا رویہ اختیار کرے تاکہ وہ اپنا مذہبی فریضہ ادا کر سکیں۔

مولانا عمری نے حکومت کو اس بات کی ضمانت دی کہ مسلمان قانون کی پاسدار ی کریں گے مگر انتظامیہ بھی شر پسند عناصر پر نظر رکھے اور انھیں قانون اپنے ہاتھوں میں لینے سے روکے۔

عید الاضحی کے ایام میں امن و امان کو یقینی بنانے کی امیر جماعت مولانا سید جلال الدین عمری کی اپیل

مولانا سید جلال الدین عمری: فائل فوٹو

واضح رہے کہ جماعت اسلامی ہند نے دوسری دینی جماعتوں کے رہنماوں اور علمائے کرام کے ساتھ مل کراعلان جاری کیا ہے جس میں مسلمانان ہند سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مشکل حالات کے باوجود قربانی ضرور کریں۔صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں، اجتماعی قربانی کرنے کی کوشش کریں، اپنے کسی بھی قول و فعل سے حکومت یا انتظامیہ کو شکایت کا موقع نہ دیں۔افواہوں سے بچیں اور خدا وند قدوس سے دعا گو رہیں کہ عیدالاضحی ملک و ملت اور امت مسلمہ کے لیے باعث رحمت و برکت رہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز