وسیم رضوی سی بی آئی سے بچنے کے لئے رام مندر کی مانگ کر رہے ہیں: مولانا کلب جواد

علی گڑھ ۔ معروف عالم دین مولانا کلب جواد نے یہاں ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید وسیم رضوی جو بھی بیانات دے رہے ہیں وہ سی بی آئی جانچ سے بچنے کی حکمت عملی ہے ۔

Nov 02, 2017 11:12 AM IST | Updated on: Nov 02, 2017 11:12 AM IST

علی گڑھ ۔ معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے یہاں ایک  پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید وسیم رضوی جو بھی بیانات دے رہے ہیں وہ سی بی آئی جانچ سے بچنے کی حکمت عملی ہے ۔ ان کے بیانوں کو شیعہ طبقہ سے نہ جوڑا جائے ۔ شیعہ وقف بورڈ صوبائی حکومت کا حصہ ہے ۔ انھیں حکومت نے نامزد کیا ہے، اسکا شیعہ طبقہ سے کوئی تعلق نہیں۔  اگر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس وسیم رضوی کو بچانے کی کوششں کر رہے ہیں تو براہِ راست وہ اعظم خاں کی حمایت کر رہے ہیں جو وسیم رضوی کے ساتھ بدعنوانیوں میں ملوث تھے۔

وہیں مولانا کلب جواد نے کشمیر کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے لیڈر موجودہ صورت حال کے لئے ذمہ دار ہیں ، جو بچوں اور جوانوں کو بہکاتے ہیں ۔ لیکن اسی کے ساتھ ساتھ ہماری گذارش یہ ہے کہ جس طرح حکومت نکسلیوں کے لئے احتیاط برتنے کو کہتی ہے جب کہ وہ 80-80 فوجیوں کو ہلاک کر دیتے ہیں، اسی طرح کشمیر کے بہکے ہوئے نوجوانوں کے ساتھ احتیاط برتیں۔ بہکے ہوئے نوجوانوں کو وہاں کی پولس، حکومت اور فوج سمجھانے اور صحیح راستہ پر لانے کی کوشش کریں بجائے انکے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جاتی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر ایسا ہی ہوتا رہا تو نفرت بڑھے گی اورحالات مزید خراب ہونگے۔

وسیم رضوی سی بی آئی سے بچنے کے لئے رام مندر کی مانگ کر رہے ہیں:  مولانا کلب جواد

معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد

انھوں نے کہا کہ کشمیر میں یہی سوچ بنی ہوئی ہےکہ جو بےقصورتھا اس کو دہشت گردی کے نام پر مار دیا گیا ۔ یہی سوچ پورے ملک میں ہے جہاں کسی کو بھی دہشت گرد قرار دیکر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے اور 20 سال بعد عدالت اس کو بے قصور قرار دیتی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز