معروف شیعہ رہنما مولانا کلب جواد کی وزیراعلیٰ یوگی سے ملاقات ، بابری مسجد اور گئو رکشا پر تبادلہ خیال

مولانا کلب جواد نے آج اترپردیش کے وزیراعلیٰ یو گی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی، ضروری معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

Dec 17, 2017 07:16 PM IST | Updated on: Dec 17, 2017 07:16 PM IST

لکھنؤ: مولانا کلب جواد نے آج اترپردیش کے وزیراعلیٰ یو گی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی، ضروری معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلی کی سرکاری رہائش گاہ پر قریب آدھے گھنٹے تک جاری رہی ملاقات کے بعد مسٹر نقوی نے صحافیوں کو بتایا کہ مسٹر یوگی سے کئی اہم مسائل پر بات ہوئی جس میں بابری مسجد مسئلہ اور گورکشاکے نام پر ہو رہے جرم بھی شامل ہے۔ مولانا نے بتایا کہ مسٹر یوگی نے سنی وقف مورڈ سے گفتگو کے ان کے مشورہ کو غور سے سنا۔

مولانا کے دلیل سے اتفاق کرتے ہوئے مسٹر یوگی نے کہا کہ اس معاملے میں حقیقی جماعت سنی وقف بورڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹریوگی نے کہا گؤ رکشا کے نام پر غندہ گردی کو سختی سے کنٹرول کیا جائےگا۔

معروف شیعہ رہنما مولانا کلب جواد کی وزیراعلیٰ یوگی سے ملاقات ، بابری مسجد اور گئو رکشا پر تبادلہ خیال

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز