مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی مسلم پرسنل لا بورڈ کے کل ہند ترجمان مقرر– News18 Urdu

مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی مسلم پرسنل لا بورڈ کے کل ہند ترجمان مقرر

نئی دہلی۔ مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی رکن عاملہ کو مسلم پرسنل لا بورڈ کا کل ہند ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

Sep 16, 2017 08:49 AM IST | Updated on: Sep 16, 2017 08:50 AM IST

نئی دہلی۔  مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی رکن عاملہ کو مسلم پرسنل لا بورڈ کا کل ہند ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے جنرل سکریٹری کے مشورہ سے میڈیا سے بورڈ کی ترجمانی کے لئے اس تقرری کو منظوری دی ۔ تمام معاملات و مسائل میں مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے ان ہی کو نمائندگی کا حق و اختیار حاصل ہوگا۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی مجلس عاملہ منعقدہ 10؍ستمبر 2017 بھوپال میں ارکان عاملہ نے بورڈ کے ترجمان متعین کرنے کے سلسلہ میں اتفاق رائے سے صدر محترم اور جنرل سکریٹری صاحبان کو اختیار دیا تھا۔ جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد ولی رحمانی نے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے ذمہ داروں سے گذارش کی ہے کہ وہ بورڈ کی طرف سے نمائندگی کے لئے انہی سے رابطہ کریں۔

مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی مسلم پرسنل لا بورڈ کے کل ہند ترجمان مقرر

مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی: فائل فوٹو،