Live Results Assembly Elections 2018

اپنے اخلاق وکردارکوبلند رکھنا طالبات کی اہم ذمہ داری: مولانا محمد رحمانی مدنی

عائشہ صدیقہ شریعت کالج میں تعلیم وسلوک میں ممتاز طالبات کے درمیان تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔

Oct 10, 2018 03:12 PM IST | Updated on: Oct 10, 2018 03:12 PM IST

نئی دہلی: ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹرکے صدرمولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی خوبیوں اوراچھائیوں میں مسابقہ ومقابلہ آرائی کا جذبہ پیدا کریں کیونکہ سبقت لے جانے والے کو ہی کامیابی اورعظمت نصیب ہوتی ہے، لہذا ہردل کی یہی آرزو اورخواہش ہونی چاہئے کہ ہر خوبی اور کامیابی میں وہ سب سے آگے ہو، خواہ وہ تعلیم کا میدان ہو یا سلوک واخلاق کا۔

مولانا محمد رحمانی سنٹر کے نسواں اقامتی ادارہ عائشہ صدیقہ شریعت کالج میں ممتاز طالبات اورنادی الطالبات کی طرف سے منعقد ہونے والے مختلف  مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کے درمیان تقسیم انعامات کے موقع پر بطور صدر خطاب کررہے تھے۔

اپنے اخلاق وکردارکوبلند رکھنا طالبات کی اہم ذمہ داری: مولانا محمد رحمانی مدنی

مولانا محمد رحمانی مدنی ۔ فائل فوٹو

Loading...

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے پراچھے کاموں میں سبقت لے جانے کا جذبہ اورامتیاز پیدا کرنے کی جستجوہرانسان میں ہونی چاہئے اوراگر آج ہمارے اندر یہ جذبہ ہوتومستقبل میں آنے والی نسل بھی ہمیں اسی طرح یاد کرے گی اورہمارا ذکرخیر ہوگا۔ جیسے آج ہم نے اپنے اسلاف کو یاد کرنے اوران کے اثاثہ کو عملی جامہ پہنانے نیزاس کوازبرکرکے اپنے ذہنوں میں پختہ کرنے کے لئے یہ مجلس منعقد کی ہے۔

طالبات کے لئے اوصول وضوابط ضروری 

سنٹر کے جنرل سکریٹری جناب مولانا عاشق علی اثری نے طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اصول وضوابط کی پابندی معلم ومتعلم کے درمیان ایک معاہدہ ہے، جس کی پاسداری نہ کرنے کی صورت میں متعلم کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ تقسیم انعامات کے بعدکالج کے پرنسپل مولانا عبداللہ سعید سنابلی  نے طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایسے کام کریں جن سے آپ کے سرپرستوں اوراساتذہ کا سر فخرسے اونچا ہو۔ ایسے کام نہ کریں جن سے سبھی کو سرجھکانا پڑے اورآپ کوناکامی کا منہ دیکھنا پڑے۔

طالبات کو اعزازسے سرفراز کیا گیا

واضح رہے کہ پروگرام کا آغاز عائشہ صدیقہ شریعت کالج کے پروگرام ہال میں کائنات بنت فاروق عالم کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا۔اس کے بعد مساعدہ عمید دانستہ محمدی کے ہاتھوں تعلیم وسلوک میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والی طالبات کے مابین اورنادی الطالبات کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کے مابین نائب مشرفہ عفیفہ مسبح سنابلی کے ہاتھوں تقسیم انعامات کا سلسلہ عمل میں آیا۔ واضح رہے کہ اس پروگرام میں نظامت کے فرائض ریکٹر جامعہ اسلامیہ سنابل و سینئر مدرس عائشہ صدیقہ شریعت کالج، نئی دہلی مولانا شکیل احمد سنابلی نے انجام دیئے۔

یہ بھی پڑھیں:     ہم جنس پرستی تمام مذاہب اورملکی تہذیب کے خلاف قبیح عمل، حکومت نظرثانی کرے: محمد رحمانی مدنی

یہ بھی پڑھیں:   فارغین مدارس شرعی واجبات اوراخلاقی عظمت پرخصوصی توجہ دیں: محمد رحمانی مدنی

یہ بھی پڑھیں:  مسلمان دستور ہند کے سب سے بڑے محافظ اور وطن عزیز سے سب سے زیادہ محبت کرنے والی قوم : مولانا محمد رحمانی مدنی

 

 

یہ بھی پڑھیں:    ہندو مذہب امن پسند مذہب ، لیکن مسلم مسائل اور بابری مسجد پر پرتشدد واقعات غیر انسانی عمل : مولانا محمد رحمانی مدنی

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز