Live Results Assembly Elections 2018

ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو امن ، انسانیت اور اتحاد و محبت کی ضرورت : مولانا رابع حسنی ندوی

ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو امن ، انسانیت اور اتحاد و محبت کی ضرورت ہے ۔ امن واتحاد کے قیام کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے گی خواہ کوئی بھی قربانی کیوں نہ دینی پڑی۔

Nov 16, 2017 11:29 PM IST | Updated on: Nov 16, 2017 11:29 PM IST

لکھنؤ : ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو امن ، انسانیت اور اتحاد و محبت کی ضرورت ہے ۔ امن واتحاد کے قیام کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے گی خواہ کوئی بھی قربانی کیوں نہ دینی پڑی۔ ان خیالات کا اظہار لکھنؤ میں منعقدہ ’’ پیام انسانیت کانفرنس‘‘ میں صدارت کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا ء بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی نے کیا ۔ اس موقع پر ان طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی، جنہوں نے اپنے اپنے درجات میں امتیازی حیثیت سے کامیابی حاصل کی۔ ساتھ ہی ساتھ طلبہ وطالبات نے یہ عہد بھی کیا کہ انسانیت کے پیغام کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔

ہمارا سماج اور ہماری ذمہ داریاں عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں علماء کرام، دانشوروں اساتذہ اور طلبہ وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر باہمی تعاون اورحصول تعلیم پر خصوصی طورپراظہار خیال کیا گیا۔ دیگرمذاہب کےدانشوروں نے بھی پیام انسانیت تحریک کی اہمیت وافادیت اوراس کی ضرورت پربات کی۔ علما کرام کے مطابق آج اسی تحریک کواستحکام بخشنے کی ضرورت ہے جسے مولانا علی میاں کی دوراندیشیوں نے برسوں پہلے شروع کیا تھا ۔

ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو امن ، انسانیت اور اتحاد و محبت کی ضرورت : مولانا رابع حسنی ندوی

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز