مسلمانوں کوریزرویشن کی ہرگزضرورت نہیں ہے: مولانا وحید الدین خان

اگرمسلمانوں کو ریزرویشن مل جائے گا تو پھر ان کے اندر سے عمل کا شوق ختم ہوجائے گا، اس لئے ریزرویشن کو ختم کردیا جانا چاہئے۔

Sep 12, 2018 09:19 PM IST | Updated on: Sep 12, 2018 09:55 PM IST

عالمی شہرت یافتہ اور سینکڑوں کتابوں کے مصنف اسلامی اسکالر مولانا وحیدالدین خان نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو ریزرویشن کی ضرورت ہرگز نہیں ہے۔ اگر مسلمانوں کو ریزرویشن دے دیا جائے، تو پھران کے اندر سے عمل کا شوق ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے نیوز 18 اردو سے تفصیلی بات چیت میں کہا کہ مسلمان خوب ترقی کررہے ہیں، وہ کسی طرح سے بھی پسماندہ نہیں ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ مسلمان حاشیے پر ہرگز نہیں ہیں بلکہ وہ ترقی کررہے ہیں اوران کا معیار آج ہراعتبار سے اچھا  ہے۔ مسلمانوں کے پاس دیکھئے آج ان کے بچے زیادہ اچھے اسکولوں میں پڑھتے ہیں، اچھی جگہوں پر رہتے ہیں۔ یہ باتیں میں صرف ہوا میں نہیں کہہ رہا ہوں بلکہ یہ میرا سروے ہے۔ اس سروے کی بنیاد پر پر میں یہ بات کہہ رہا ہوں۔

مسلمانوں کوریزرویشن کی ہرگزضرورت نہیں ہے: مولانا وحید الدین خان

اسلامی اسکالر مولانا وحید الدین خان: فائل فوٹو

Loading...

مولانا وحید الدین خان نے مزید کہا کہ امریکہ میں دیکھئے، وہاں پرریزرویشن نہیں دیا جاتا ہے۔ لوگ وہاں پرمقابلے میں آ تے ہیں اور آگے بڑھتے ہیں۔ وہاں کے لوگ خوب محنت کرتے ہیں، اس لئے ترقی کررہے ہیں۔ جو لوگ ریزرویشن کی بات کرتے ہیں ، وہ انتہائی پیچھے ہیں۔ اس لئے مسلمانوں کو بھی ریزرویشن کی بات نہیں کرنی چاہئے۔

مولانا نے کہا کہ مسلمان جذباتی ہوتے ہیں، جلدی سے بھڑک جاتے ہیں، انہیں لیڈران اپنے لئے استعمال کرتے ہیں۔ وہ نہیں چاہتے ہیں کہ مسلمان  تعلیم یافتہ ہوں کیونکہ پھر وہ ان کو گمراہ نہیں کرپائیں گے۔  سنسنی خیز باتوں کو لوگ سنتے ہیں، اس لئے ایسا لگتا ہے کہ مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہے۔ تاہم اگر دیکھا جائے تو مسلمان بہتر حالت میں ہیں۔

مولانا وحیدالدین خان نے یہ بھی کہا کہ میرا ماننا ہے کہ اب تک جو ریزرویشن دیا جارہا ہے، اسے بھی ختم کردیا جانا چاہئے۔ آزادی کے بعد ہمارے لیڈروں نے ریزرویشن کی بات کرنا شروع کردیا۔ اس لئے دوسری قوم ترقی کرتی رہیں اور ہم پیچھے رہ گئے۔اس لئے ہمیں مثبت انداز میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مسلم سماج کو پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن کے مطالبہ کو لےکر پونہ میں لاکھوں افراد نے کیا احتجاج

 

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز