طلاق کے معاملہ میں سلفی مسلک سب سے درست، پرسنل لا بورڈ اہلحدیثوں سے رجوع کرے: مولانا وحیدالدین خان

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کو سلفی مسلک سے رجوع کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے مولانا وحیدالدین نے کہا کہ بورڈ میں حنفی لوگوں کا غلبہ ہے۔

Sep 12, 2018 09:57 PM IST | Updated on: Sep 14, 2018 01:59 PM IST

معروف اسلامی اسکالر اورملک وبیرون ملک میں مقبول،  امن کے سفیر تصور کئے جانے والے معروف عالم دین مولانا وحید الدین خان نے نیوز 18 اردو سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ مسلمانوں کے لئے طلاق ثلاثہ کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ صرف کچھ فتووں کی بنیاد پر یہ معاملہ بگڑ گیاہے۔ طلاق کے معاملے میں سلفی مسلک سب سے بہتر ہے۔

مولانا وحید الدین خان نے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ میں حنفی مسلک کے لوگوں کا غلبہ ہے۔ اگر اہلحدیثوں کا غلبہ ہوتا تو طلاق ثلاثہ کو لے کریہ نوبت ہی نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ میں تو خود یہی کہوں گا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کو سلفی مسلک سے رجوع کرلینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اہلحدیث یا سلفی مسلک  کے لوگ طلاق کے معاملے میں بہت صحیح ہیں۔

طلاق کے معاملہ میں سلفی مسلک سب سے درست، پرسنل لا بورڈ اہلحدیثوں سے رجوع کرے: مولانا وحیدالدین خان

مولانا وحید الدین خان: فائل فوٹو

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمومی طور پرمیں حنفی مسلک کا ہوں، دیوبندی اسکول سے میرا تعلق رہا ہے، لیکن میں طلاق کے معاملے میں اہلحدیث کے مسلک درست  اور صحیح مانتا ہوں۔ اگر ایک وقت میں تین طلاق دیا جائے تو اسے ایک ہی شمار کیاجانا چاہئے۔ غصے میں آکر ایک بار میں ہی طلاق، طلاق، طلاق کہہ دیاجاتا ہے، جس کو ایک ہی تسلیم کیا جانا چاہئے۔  کیونکہ تین طلاق کو غصے سے مہمول کرتے ہیں۔

مولانا وحیدالدین خان نے کہا کہ مسلمانوں کی دیش بھکتی  (حب الوطمنی) کو لے کر کسی کو کوئی شک نہیں ہے۔ جو لوگ بھی اس طرح کی بات کرتے ہیں، وہ افواہی باتیں کرتے ہیں، اس پر توجہ ہی نہیں دینی چاہئے۔ جب ہم گہرائی میں جاتے ہیں تو دیکھتے ہیں اور یہ اندازہ ہوتا ہے کہ ہرمسلمان انشا اللہ محب وطن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  مسلمانوں کوریزرویشن کی ہرگزضرورت نہیں ہے: مولانا وحید الدین خان

یہ بھی پڑھیں:   طلاق ثلاثہ بل مسلمانوں کومنظورنہیں، وہ شریعت پرعمل کریں گے: مولانا ارشد مدنی

یہ بھی پڑھیں:    شبانہ اعظمی نے نیوز 18 بیٹھک میں کہا "طلاق ثلاثہ غیرقانونی، اسے قبول نہیں کیا جانا چاہئے"۔

 

 

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز