Live Results Assembly Elections 2018

مودی حکومت کی کیش لیس اور ڈیجیٹل ادائیگی مہم کو جھٹکا ، ریلوے کی بیشتر ٹکٹیں خریدی جاتی ہیں نقد

حکومت کے ملک میں کیش لیس معیشت اور ڈیجیٹل ادائیگی کو فرو غ دینے کی کوششوں کے باوجود ہندوستانی ریل کے پچاس فیصد سے زیادہ ریزرو ٹکٹ نقدی میں ہی بک کرائے جاتے ہیں۔

Sep 19, 2017 06:55 PM IST | Updated on: Sep 19, 2017 06:55 PM IST

نئی دہلی: حکومت کے ملک میں کیش لیس معیشت اور ڈیجیٹل ادائیگی کو فرو غ دینے کی کوششوں کے باوجود ہندوستانی ریل کے پچاس فیصد سے زیادہ ریزرو ٹکٹ نقدی میں ہی بک کرائے جاتے ہیں۔ ریل مسافروں کو سفر سے متعلق معلومات فراہم کرانے والا پورٹل ریل یاتری ڈاٹ ان نے ایک سروے کی بنیاد پر یہ دعوی کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں نصف سے زیادہ ٹرین ٹکٹ نقد ی میں خریدے جاتے ہیں ۔اس میں کہا گیا ہے کہ بیشتر ایجنٹ کے ذریعہ سے بھی ریزرو ٹرین ٹکٹوں کی خریداری کی جاتی ہے ۔ ان کا تعاون ریزرو ٹکٹوں کے فروخت میں لگ بھگ آدھا ہے جو نقد میں خریدے جاتے ہیں۔ اس کی اہم وجہ ڈس انسینٹیو ایکو سسٹم ہے جس سے نقدی کو فروغ ملتا ہے۔

پورٹل نے کہا کہ ملک بھر میں کسٹمرس او رٹکٹ بک کرانے والے ایجنٹوں پر کرائے گئے سروے کی بنیاد پر یہ نتیجہ نکلا ہے۔ اس میں ڈیجیٹل ادائیگی کو فرو غ دینے کے لئے سدھار کرنے کی ضرورت بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک میں تقریباَ 65 ہزار ایسے ایجنٹ ہیں جو ٹرین ٹکٹ فروخت کرتے ہیں اور ٹکٹ خریدنے کے لئے قریبی ٹکٹ ایجنٹ اب بھی پسندیدہ متبادل ہے کیوں کہ ہوم ڈیلیوری کی پیش کش ‘ مقامی حالات کا علم نیز کسٹمرس کے ساتھ تعلقات وغیرہ اس میں شامل ہیں۔

مودی حکومت کی کیش لیس اور ڈیجیٹل ادائیگی مہم کو جھٹکا ، ریلوے کی بیشتر ٹکٹیں خریدی جاتی ہیں نقد

file photo

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز