مایاوتی چراغ پا، کہا، ریزرویشن بچانے کے لئے ہم جان کی بازی تک لگانے کو تیار

مایاوتی نے کہا کہ یوپی میں اگر بی جے پی کی حکومت بنی تو یہ لوگ ریزرویشن ختم کر دیں گے۔

Jan 21, 2017 12:34 PM IST | Updated on: Jan 21, 2017 01:35 PM IST

لکھنئو۔ بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے آج سماج وادی پارٹی، کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی تینوں پر زوردار حملہ بولا۔ انہوں نے لکھنؤ میں ہوئی پریس کانفرنس میں تینوں پارٹیوں کو نشانے پر لیا۔ مایاوتی نے کہا کہ یوپی اور مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے عوام پریشان ہیں۔ ساتھ ہی کانگریس کو بے بس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے تو امیدوار ہی نہیں مل رہے ہیں۔

مایاوتی نے سب سے پہلے سماج وادی پارٹی کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی میں سوچا سمجھا ڈرامہ ہوا۔ بیٹے کے موہ میں ملائم ڈرامہ کر رہے ہیں۔ بیٹے کی ناکامی چھپانے کے لئے ملائم نے شیو پال کو قربانی کا بکرا بنا دیا۔ مگر سماج وادی پارٹی کی اقتدار میں واپسی ناممکن ہے۔ یوپی کو جنگل راج سے آزاد کرانا ہے۔

مایاوتی چراغ پا، کہا، ریزرویشن بچانے کے لئے ہم جان کی بازی تک لگانے کو تیار

Loading...

کانگریس پر حملہ بولتے ہوئے بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ کانگریس کا اصلی چہرہ سامنے آ گیا ہے، ایس پی کے آگے کانگریس بھی جھکی ہوئی ہے۔ کانگریس کو تو اميدوار بھی نہیں مل رہے۔ یوپی میں کانگریس کا دیوالیہ پن سامنے آیا ہے۔

مرکز اور ریاستی حکومت پر برستے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ مرکز اور ریاست کی پالیسیوں سے عوام ناراض ہیں۔ موجودہ حکومت سے عوام پریشان ہیں۔ عوام مودی حکومت کی پالیسیوں سے پریشان ہیں، نوٹ بندی اس کی مثال ہے۔ جرائم روکنے میں اکھلیش حکومت ناکام رہی ہے۔ یوپی میں داغدار چہرے لوگوں کو پسند نہیں ہیں۔ لوگوں کو بی ایس پی کو ووٹ دینا چاہئے، بی ایس پی کا ووٹ بنیاد بہت مضبوط ہے۔ ایس پی کو ووٹ دے کر اپنا ووٹ ضائع نہ کریں۔ مرکزی حکومت کسان مخالف ہے۔ بی ایس پی کو روکنے کی سازش رچی جا رہی ہے۔ اقلیتوں کو بی ایس پی کو ووٹ دینا چاہئے، وہ ووٹ ضائع نہ کریں۔

ریزرویشن پر سنگھ ، بی جے پی کو گھیرا

مایاوتی نے ریزرویشن پر دئے گئے آر ایس ایس کے بیان پر بھی سنگھ کو گھیرا۔ مایاوتی نے کہا کہ ریزرویشن دلتوں کا آئینی حق ہے۔ اسے کوئی حکومت، بی جے پی یا آر ایس ایس روک نہیں سکتی۔ اگر حکومت اسے لے کر پارلیمنٹ میں کوئی قانون لاتی ہے تو بی جے پی کانگریس ہمیشہ کے لئے سیاست سے صاف ہو جائیں گی۔ میری عوام سے اپیل ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کو آنے والے انتخابات میں سبق سکھائیں۔

مایاوتی نے کہا کہ یوپی میں اگر بی جے پی کی حکومت بنی تو یہ لوگ ریزرویشن ختم کر دیں گے۔ ہم ریزرویشن بچانے کے لئے جان کی بازی تک لگانے کو تیار ہیں۔ ریزرویشن ختم کرنا بی جے پی اور آر ایس ایس کے دن کا خواب ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز