مودی حکومت آئینی ذمہ داریاں نبھا نے میں ناکام ، مہنگائی ، بے روزگاری ، تعلیم اور صحت کے تئیں لاپروا : مایا وتی

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی )کی صدرمایاتی نے مرکزی حکومت پر آئینی ذمہ داریوں کو نبھانے میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت قومی مسائل کے تئیں انتہائی لاپروائی برت رہی ہے ۔

Sep 24, 2017 08:19 PM IST | Updated on: Sep 24, 2017 08:31 PM IST

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی )کی صدرمایاتی نے مرکزی حکومت پر آئینی ذمہ داریوں کو نبھانے میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت قومی مسائل کے تئیں انتہائی لاپروائی برت رہی ہے ۔ محترمہ مایاوتی نے آج جاری بیان میں کہا کہ مرکزکی نریندر مودی اور ریاستوں کی بی جے پی حکومتیں آسمان چھوتی ہوئی مہنگائی ، بڑھتی بے روزگاری ، تعلیم اور صحت جیسے سنگین قومی مسائل کے تئیں انتہائی لاپروائی برت رہی ہیں ۔مرکز کی بی جے پی حکومت اپنی آئینی ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیارکررہی ہےجس سے عوام پریشان ہیں۔

انھوں نے کہا ملک کی انتہائی اہم جواہرلعل نہرو یونیورسٹی ،دہلی یونیورسٹی ،راجستھان اور گوہاٹی یونیورسٹیوں کے بعد اب حیدرآباد یونیورسٹی کی طلبایونیون کے الیکشن میں بی جے پی ،آر ایس ایس سے منسلک طلباتنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی )کی شکست سیاسی تبدیلی کا اشارہ ہے ۔ محترمہ مایاوتی نے کہا کہ حیدرآباد یونیورسٹی میں اے بی وی پی کی شکست فاش دراصل دلت اسکالرروہت ویمولاکو بہترین خراج عقیدت ہے ۔بے جے پی کے لئے یہ ایک سبق ہے کہ وہ دلت مخالف حرکتوں سے باز آجائے تاکہ ملک میں کسی اور روہت ویمولا کو خودکشی کے لئے مجبور نہ ہونا پڑے ۔

مودی حکومت آئینی ذمہ داریاں نبھا نے میں ناکام ، مہنگائی ، بے روزگاری ، تعلیم اور صحت کے تئیں لاپروا : مایا وتی

بی ایس پی سربراہ مایاوتی: فائل فوٹو

انھوں نے کہا کہ اس سے ملک کے عوام خاص طور سے طلبا اور نوجوانوں میں غم وغصہ سامنے آنے لگا ہے ۔طلبایونین کےانتخابی نتائج اس بات کے ثبوت ہیں کہ لوگ گاؤرکشا ،گھرواپسی ،لو جہاد ،اینٹی رومیو،قومی گیت اور قومی سلامتی وغیرہ جذباتی موضوعات سے نکل کر زندگی کے حقیقی مسائل پر توجہ دینے لگے ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز