یوپی میں بی جے پی کے خلاف مہا ابھیان چلائیں گی بی ایس پی سپریمو مایاوتی، ہر ماہ کریں گی ریلی

Jul 23, 2017 02:11 PM IST | Updated on: Jul 23, 2017 02:11 PM IST

نئی دہلی : راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفی دینے کے بعد مایاوتی نے یوپی میں اپنی آگے کی حکمت عملی کا انکشاف کیا۔ اتوار کو دہلی میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ کے بعد مایا نے اپنے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔

مایا وتی نے اشارہ دیا کہ بی ایس پی کا بنیادی ووٹ بینک برقرار رکھنے کے لئے وہ مستقبل میں جارحانہ سیاست کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ 18 ستمبر کو وہ یوپی میں مہم کی شروعات کریں گی۔ اس کے تحت میرٹھ میں ایک بڑی ہوگی ۔ مایا وتی نے معلومات دی کہ وہ ہر مہینے کی 18 تاریخ کو ایک ریلی کریں گی ۔

یوپی میں بی جے پی کے خلاف مہا ابھیان چلائیں گی بی ایس پی سپریمو مایاوتی، ہر ماہ کریں گی ریلی

مایاوتی نے کہا کہ وہ یوپی میں بی جے پی کی فسطائی سیاست کو کامیاب نہیں ہونے دیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کے درمیان جائیں گی اور بی جے پی کی پالیسیوں کا پردہ فاش کریں گی۔

مایاوتی نے کہا کہ 18 کی تاریخ ان کے لئے اہم ہے۔ راجیہ سبھا کی رکنیت سے اسی تاریخ کو استعفی دیا تھا۔ لہذا ہر ماہ کی ہر 18 تاریخ کو پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ ملاقات کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر سے وہ اپنی اس مہم کے آغاز کریں گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز