مایاوتی کا جوابی جملہ ، کہا : بہت بڑا بلیک میلر ہے نسیم الدین صدیقی ، مسلمانوں کے خلاف باتوں کی بھی تردید

May 11, 2017 07:55 PM IST | Updated on: May 11, 2017 07:55 PM IST

لکھنو : بہوجن سماج پارٹی سے نکالے گئے نسیم الدین صدیقی کے سنگین الزامات پر مایاوتی نے اب جوابی حملہ کیا ہے۔ مایاوتی نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں کہا کہ نسیم الدین صدیقی بہت بڑا بلیک میلر ہے اور اس نے غلط طریقوں سے بہت پیسے کمائے ہیں۔ مایاوتی نے کہا کہ 'نسیم الدین صدیقی نے پارٹی فنڈ کے پیسے کا غلط استعمال کیا۔ ہم نے ان سے چندے کا حساب مانگا تھا، جو انہوں نے نہیں دیا۔ ہمیں بہت سے لوگوں کی جانب سے شکایات ملیں کہ اس نے پارٹی فنڈ کے پیسے کا غلط استعمال کیا، ایسے میں مجبورا ہمیں انہیں پارٹی سے نکالنا پڑا۔

صدیقی کے آڈیو کلپ پر مایاوتی نے کہا کہ اس نے آڈیو کلپس سے چھیڑ چھاڑ کی ہے۔ اس نے اپنے حصے کی باتوں کو ڈیلیٹ کر دیا اور صرف میری باتوں کو ہی غلط طریقے سے پیش کیا۔ آڈیو ٹیپ میں صرف اپنے مطلب کی باتیں سنوائی ۔ بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ پارٹی کو غریب مزدوروں سے پیسے ملے، ان کی رقم کو نسیم الدین صدیقی کھا گئے، اسی وجہ سے ہم نے انہیں پارٹی سے نکال دیا۔ یہاں تک کہ مغربی یوپی کے کئی لوگوں نے مطالبہ کیا تھا کہ صدیقی کو پارٹی سے نکال دیا جائے۔

مایاوتی کا جوابی جملہ ، کہا : بہت بڑا بلیک میلر ہے نسیم الدین صدیقی ، مسلمانوں کے خلاف باتوں کی بھی تردید

مایا وتی نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ دال میں کالا تھا، لیکن یہ بہت بڑا تھا۔ وہ پارٹی کارکنوں اور لیڈروں کا فون ٹیپ کر کے دھمکی تھا۔ اس نے بی ایس پی کی مہم کو نقصان پہنچائی۔ مایاوتی نے کہا کہ 'مسلم سماج کو بی ایس پی پر پورا بھروسہ ہے۔ میں نے کبھی بھی قابل اعتراض باتیں مسلم سماج کے خلاف نہیں کہیں ۔ میں نے کئی مرتبہ دوسرے مسلم لیڈروں کو آگے بڑھانے کی بات کہی، لیکن صدیقی ان لوگوں کو آنے نہیں دے رہے تھے۔ مسلم سماج کے لوگ صدیقی کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

مایاوتی نے نسیم الدین صدیقی کے ان الزامات کو بھی مسترد کردیا، جس میں صدیقی نے دعوی کیا تھا کہ بی ایس پی سربراہ نے ان کی بیٹی کی موت پر بھی انہیں چھٹی نہیں دی تھی۔ مایاوتی نے کہا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ سنا کہ صدیقی کی کوئی بیٹی بھی تھی۔ستیش چندر مشرا کی تعریف کرتا ہوئے مایاوتی نے کہا کہ انہوں نے پارٹی کے لئے بہت کچھ کیا ہے ، وہ انتہائی سلجھے اور تعلیم یافتہ انسان ہیں، ستیش جی نے بی ایس پی کے لئے بہت سے مقدمے لڑے، لیکن ایک بھی پیسہ نہیں لیا، حقیقت تو یہ ہے کہ ستیش چندر مشرا کی ٹانگوں کے دھول کے بھی برابر صدیقی نہیں ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز