ذاکر نگر ، جامع مسجد اور دہلی گیٹ میں کانگریس کی جیت ، ابو الفضل اورمصطفی آباد میں آپ کا جلوہ

مسلم علاقوں میں اس مرتبہ کئی پارٹیاں میدان میں تھیں ، جس کی وجہ سے ووٹوں کی تقسیم کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا ۔

Apr 26, 2017 05:03 PM IST | Updated on: Apr 26, 2017 06:29 PM IST

نئی دہلی : دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابا ت میں بی جے پی نے بڑی جیت حاصل کی ہے ۔ تینوں کارپوریشنوں میں بی جے پی کو کو واضح اکثریت ملی ہے ۔ دوسرے نمبر پر عام آدمی پارٹی ہے جبکہ تیسرے نمبر پر کانگریس ہے۔ تاہم دہلی کے مسلم علاقوں میں کانگریس کا دبدبہ نظر آیا ۔ ذاکر نگر ، جامع مسجد اور دہلی گیٹ  میں کانگریس کے امیدواروں کو جیت ملی جبکہ ابو الفضل انکلیو اور مصطفی آباد میں عام آدمی پارٹی کا امیدوار کامیاب ہوا۔

ذاکر نگر سے کانگریس کے امیدوار شعیب دانش نے جیت حاصل کی جبکہ ابو الفضل انکلیو سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار عبدالواجد خان نے کامیابی حاصل کی ۔ پرانی دہلی کے جامع مسجد سے کانگریس امیدوار سلطان احمد فاتح بنے جبکہ دہلی گیٹ سے بھی کانگریس نے ہی بازی ماری ۔ دہلی گیٹ سے کانگریس امیدوار آل محمد اقبال نے جیت حاصل کی ۔ مصطفی آباد سے عام آدمی پارٹی کی امیدوارشکیلہ بیگم نے جیت حاصل کی۔

ذاکر نگر ، جامع مسجد اور دہلی گیٹ میں کانگریس کی جیت ، ابو الفضل اورمصطفی آباد میں آپ کا جلوہ

قابل ذکر ہے کہ مسلم علاقوں میں اس مرتبہ کئی پارٹیاں میدان میں تھیں ، جس کی وجہ سے ووٹوں کی تقسیم کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا ۔ جے ڈی یو ، آر جے ڈی اور مجلس اتحاد المسلمین نے بھی اپنے اپنے امیدوار میدان میں اتارے تھے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز