کیجریوال کو دو سال بعد یوگیندر یادو نے لکھا خط ، یاد دلایا رام لیلا میدان کا وعدہ

Apr 22, 2017 08:19 PM IST | Updated on: Apr 22, 2017 08:19 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے سابق ساتھی اور سوراج انڈیا کے صدر یوگیندر یادو نے مسٹر کیجریوال پر گھمنڈ میں چور اور کرسی کا لالچی ہونے کا الزام لگاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اگر عام آدمی پارٹی (آپ) دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں آدھی سیٹیں جیتنے میں کامیاب نہیں ہوتی ہے تو دہلی حکومت کو استعفی دے کر دوبارہ انتخابات کرانا چاہیے۔ آپ سے برخواست کئے جانے کے بعد سوراج انڈیا کا قیام کرنے والے مسٹر یادو نے آج مسٹر کیجریوال کو ایک خط لکھا ہے اور اس میں کہا ہے کہ اگر آپ کی پارٹی دہلی میونسپل کارپوریشن میں 137 (50 فیصد) وارڈوں کو فتح کرنے میں ناکام رہتی ہے، توآپ کو وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دے کر دوبارہ عوام کا اعتماد حاصل کرنا چاہیے۔ سوراج انڈیا بھی تینوں کارپوریشنوں کے تمام 272 وارڈو پر الیکشن لڑ رہی ہے۔

خط میں مسٹر یادو نے لکھا ہے دو سال پہلے دہلی نے جو تاریخی مینڈیٹ دیا تھا وہ کسی ایک لیڈر یا پارٹی کا کرشمہ نہیں تھا۔ اس کے پیچھے ہزاروں کارکنان کی قربانی اور ان کی جانفشانی و محنت تھی لیکن اس کرشمہ کا سب سے بڑا سبب تھا دہلی کے عوام کافیصلہ۔ جن لوک پال تحریک نے دہلی کے لاکھوں شہریوں کو یہ بھروسہ دلایا کہ وہ بیچارے نہیں ہیں۔ وہ لیڈروں، جماعتوں اور حکومتوں سے زیادہ طاقتور ہیں۔ سوراج انڈیا کے سربراہ نے لکھا ہے، "آج میں نے اس حوصلے کوکمزورہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔

کیجریوال کو  دو سال بعد یوگیندر یادو نے لکھا خط ، یاد دلایا رام لیلا میدان کا وعدہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز