کیجریوال کا اعلان: ایم سی ڈی انتخابات جیتے تو دہلی والوں پر نہیں لگے گا ہاؤس ٹیکس

Mar 25, 2017 12:10 PM IST | Updated on: Mar 25, 2017 12:11 PM IST

نئی دہلی : ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وعدہ کیا ہے کہ اگر عام آدمی پارٹی انتخابات جیتتی ہے ، تو ہاؤس ٹیکس ختم کر دیا جائے گا۔ پرانا ایرئیربھی معاف کیا جائے گا۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ ایم سی ڈی کے سارے اکاؤنٹ جانچے پرکھے ہیں۔ دہلی کے لوگ کافی ٹیکس دے رہے ہیں، لیکن وہ چوری ہو رہا ہے۔ ہماری پارٹی اگر انتخابات جیتتی ہے ، تو کسی کو ہاؤس ٹیکس نہیں دینا پڑے گا۔ کیجریوال نے کہا کہ ہم نے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا۔

کیجریوال کا اعلان: ایم سی ڈی انتخابات جیتے تو دہلی والوں پر نہیں لگے گا ہاؤس ٹیکس

کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں حکومت بننے سے پہلے کہا گیا تھا ہم بجلی کے بلوں کو آدھا نہیں کر پائیں گے، پانی بل معاف نہیں کر پائیں گے ، لیکن ہم نے وہ کر کے دکھایا۔ ہاؤس ٹیکس بھی معاف کیا جائے گا۔ تاہم کمرشیل عمارتوں سے ٹیکس لیا جائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز