بی جے پی کی نئی حکمت عملی ، ایم سی ڈی انتخابات میں مسلم خواتین کو بنائے گی پنچ پرمیشور

Mar 18, 2017 09:59 AM IST | Updated on: Mar 18, 2017 10:21 AM IST

نئی دہلی : دہلی ایم سی ڈی انتخابات کیلئے بی جے پی نے نئی حکمت عملی بنانی شروع کردی ہے ۔ نئی حکمت عملی کے تحت مسلم خواتین کو بی جے پی پنچ پرمیشور بنانے جا رہی ہے ۔ یہ پنچ پرمیشور ہربوتھ پر نظر آئیں گی ۔ بی جے پی نے ان پنچ پرمیشوروں کو دہلی کے 655 بوتھ پر تعینات کرے گی ۔  یہ تمام بوتھ مسلم آبادی والے بتائے جاتے ہیں ۔

یوپی کی طرح ہی بی جے پی نے ایم سی ڈی انتخابات کے لئے بھی حکمت عملی بنانی شروع کر دی ہے ۔ حکمت عملی کا پہلا مرحلہ بی جے پی کا اعلان کر چکی ہے ۔ موجودہ کسی بھی کونسلر کو ٹکٹ نہ دینے کا اعلان بی جے پی نے کر دیا ہے ۔ اب دوسرا مرحلہ ایک بوتھ پانچ یوتھ کا ہے ۔ پانچ یوتھ کو بی جے پی نے پنچ پرمیشور کا نام دیا ہے ۔

بی جے پی کی نئی حکمت عملی ، ایم سی ڈی انتخابات میں مسلم خواتین کو بنائے گی پنچ پرمیشور

دہلی میں 13372 بوتھ ہیں ۔ پارٹی نے 655 ایسے بوتھوں کی نشاندہی کی  ہے ، جہاں سب سے زیادہ مسلم ووٹر ہیں ۔  ایسے ہی بوتھوں پر پارٹی مسلم خواتین کو پنچ پرمیشور بنانے کی تیاری کر رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق 19 مارچ کو بی جے پی کے ایک پروگرام میں پارٹی صدر امت شاہ اس کا اعلان کر سکتے ہیں ۔

اسی سلسلہ میں 18 مارچ کو پارٹی کے بینر تلے مسلم خواتین کی عزت افزائی کے لئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ پروگرام میں خواتین کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔ ماہرین کی مانیں تو یوپی کی طرح سے بی جے پی دہلی میں بھی مسلم خواتین کے ووٹ پر اپنا قبضہ چاہتی ہے ۔

دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری کا کہنا ہے کہ مسلم اکثریتی آبادی والے بوتھ پر ہم صرف خواتین کو ہی پنچ پرمیشور نہیں بنائیں گے بلکہ خواتین کے ساتھ ساتھ مرد بھی پنچ پرمیشور بنائے جائیں گے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز